خبرنامہ پنجاب

لاہور جانے والی نجی ائیر لائنز کی پرواز کو ملتان اتار لیا گیا

  • ملتان: (ملت+اے پی پی) نجی ائیر لائیز کی پرواز ابوظہبی سے لاہور جارہی تھی کہ لاہور میں شدید دھند اور حدنگاہ صفر ہونے کے باعث پرواز کو ملتان ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پرواز میں 148 مسافر سوار تھے جن کو طیارے سے آف لوڈ کر کے لاؤنچ میں شفٹ کر دیا گیا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ […]

  • دیرنیہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: (ملت+اے پی پی) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد کو قتل جبکہ 2 کو زخمی کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 109 ر ب روڈا ورکشاپ میں 40 سالہ احسان، 25 سالہ رفاقت اور 45 سالہ جمیل اپنے دوست شفیق کی تیمار داری کیلئے آئے […]

  • دھند چھا گئی: حدنگاہ صفر، فلائٹ شیڈول متاثر

    لاہور: (ملت+اے پی پی) ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، موٹروے پر دھند کے باعث حدنگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں، سیال موڑ اور فیصل آباد تک بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ رات کے وقت اور دھند کے دوران غیرضروری […]

  • اہلکار واپڈا دفتر کے سامنے کوڑا پھینک گئے

    شیخوپورہ: (ملت+اے پی پی) بجلی کیوں کاٹی؟ ٹی ایم اے والے واپڈا پر برہم ہو گئے۔ ٹی ایم اے اہلکاروں نے انوکھے انداز میں غصہ نکالا۔ شہر بھر کا کوڑا کرکٹ جمع کر کے واپڈا پلازہ کے سامنے ڈھیر لگا دیا۔ ٹی ایم اے نے واپڈا کا تین کروڑ روپے بجلی کا بل ادا کرنا […]

  • فیکٹری پر چھاپہ، کیمیکل ملا دودھ برآمد

    گوجرانوالہ: (ملت+اے پی پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر بدر منیر کی سربراہی میں گجرانوالہ کے قریب سویڈش ڈیریز پر چھاپہ مارا۔ سویڈش ڈیریز کی تمام مصنوعات کیکس اینڈ بیکس بیکری چین اور پیک فریش وغیرہ پر بک رہی ہیں۔ اتھارٹی نے چھاپہ مارا تو پروڈکشن یونٹ میں گندگی، غلاظت اور کیڑوں […]

  • لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بھکر، ہزاروں لٹر شراب برآمد

    لاہور/ گوجرانوالہ/ ملتان/ بھکر: (ملت+اے پی پی) نیو ایئر نائٹ قریب آتے ہی منشیات فروشوں نے زہریلی شراب کے ڈھیر لگا لئے۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں خفیہ اطلاع پر ایک گھر سے ہزار لٹر شراب پکڑی گئی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے خطرناک کیمیکل قبضے میں لے لیا۔ ملتان کینٹ […]