خبرنامہ پنجاب

خزانہ، تعلیم اور سیکریٹریوں کو نوٹس

  • لاہورہائیکورٹ:(ملت+اے پی پی) نےرائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پرعملدرآمد نہ ہونےکے خلاف درخواست پرخزانہ،تعلیم اورصحت کےسیکریٹریوں کو نوٹس جاری کر دیئے اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو13جنوری کو معاونت کیلئےطلب کر لیا۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحیدنےسول سوسائٹی نیٹ ورک کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارکامؤقف تھاکہ حکومت صحت اور تعلیم کی بجائےترقیاتی منصوبوں پر بجٹ خرچ […]

  • سول اسپتال کا دروازہ بند ہونے سے بچہ جاں بحق

    فیصل آباد: (ملت+اے پی پی) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران اسپتال کا راستہ بند کرنے سے شیر خوار بچہ جاں بحق ہوگیا۔ دنیا میں جنگوں کے دوران بھی اسپتالوں کو بند نہیں کیا جاتا مگر فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کی دانش مندی کو سلام ہے کہ انتخابات میں سیکیورٹی کے […]

  • اوکاڑہ؛ 2 ٹرکوں میں تصادم؛ 2 افراد جھلس کر جاں بحق

    اوکاڑہ:(ملت+اے پی پی) رینالہ خرد میں نیشنل ہائی وے بائی پاس پر 2 ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خرد میں لاہور سے آنے والا ٹرک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں […]

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ

    لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب بھرمیں دو سو چوبیس نشستوں میں سے چونسٹھ بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ پنجاب کی دس میونسپل کارپوریشنز میں سے پانچ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پانچ میونسپل کارپوریشن میں آج چناؤ ہو گا۔ چونتیس ضلعی کونسل کے چیئرمین بھی منتخب ہوں […]

  • بھارتی شہری کو ساڑھے 3ماہ قيد کی سزا

    لاہور :(ملت+اے پی پی) مقامی عدالت نے بھارتی شہری کو غير قانونی طور پر پاکستان ميں رہائش رکھنے پر ساڑھے تين ماہ قيد کی سزا سنا دی۔ لاہور کے جوڈيشل مجسٹريٹ اجمل خان نے کيس کی سماعت کي، سرکاری وکيل نے عدالت کو بتايا کہ ملزم ريحان الرحمٰن کو مشکوک حرکات پر کينٹ کے علاقہ […]

  • پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

    لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا ۔ ایک ہفتہ چھٹیاں رہیں گی ۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق تعطیلات 25 دسمبر سے یکم جنوری تک رہیں گی اور تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلے کا آغاز 2 جنوری سے دوبارہ ہوگا ۔ ذرائع کے […]