خبرنامہ پنجاب

شجاع آباد،زیادتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر خاتون کی خود سوزی کی کوشش

  • شجاع آباد (ملت + آئی این پی) شجاع آباد کے نواحی علاقے امب والا کی رہائشی خاتون نے تین ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ تھانہ سٹی شجاع آباد میں چھ ماہ قبل درج کروایا تھا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ سابق تفتیشی افسر نے بھاری رشوت وصول کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار […]

  • میونسپل اور میٹرو پولیٹن کی مخصوص نشتوں پر انتخاب آج

    لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب بھر میں میونسپل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر آج چناؤ کیا جائے گا۔ پنجاب میں یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات 19 نومبر کو ہوں گے۔ لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کیلئے آج انتخابات ہوں گے۔ جن میں 25 خواتین اور 10 اقلیتی نشستیں ہیں۔ […]

  • کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ: (ملت+اے پی پی) سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں علی رضا، جواد حمزہ اور عاطف مشتاق شامل ہیں۔ جنہیں موڑ ایمن آباد سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران گوجرانوالہ کے اہم مزارات کو نشانہ […]

  • مہاجرین کو عزت و تکریم کے ساتھ ان کے ملک واپس بھجوایا جائے‘ سراج الحق

    لاہور/اسلام آباد (ملت + آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نادرا حکام اور وزارت داخلہ کی نااہلی کی وجہ سے ہزاروں لوگ روزانہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، وہ اپنا قومی شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں نہ پاسپورٹ، اس پر ہم نے اجلاس میں بھی شدید تحفظات […]

  • لاہور ہائی کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی شمشاد سمیت 3افراد کے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی

    لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد سمیت تین افراد کے قتل کے ملزم وحید اللہ کلو کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی […]

  • سیشن جج لاہور کا اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کا حکم

    لاہور (ملت + آئی این پی) سیشن جج لاہور کا اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواستوں پرعملدرآمدنہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر عمل درآمد نہ […]