خبرنامہ پنجاب

جسٹس شاہدحمید ڈار(کل)قائمقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کےعہدےکا حلف اٹھائیں گے

  • لاہور:(ملت+ آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شاہد حمید ڈار کل ( پیر ) کو قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کے 6روزہ غیر ملکی دورے پر روانگی کے باعث سینئر جج جسٹس شاہد حمید […]

  • غلط دستاویزات پرغیرملکی خاتون کو پاکستان لانےوالی ائیرلائن پربھاری جرمانہ

    لاہور:(ملت+اے پی پی) فلپائنی خاتون کو ڈبل انٹری ویزے پر تیسری بار پاکستان لانے والی غیر ملکی ائیرلائن پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ایف آئی اے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈبل انٹری ویزے پر تیسری بار پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فلپائنی خاتون کو […]

  • نارووال: زمیندارنےمودی کا سرلانےکی قیمت دس کروڑمقررکردی

    نارووال (ملت+ آئی این پی) نارووال کے زمیندار نے بھارتی وزیر اعظم کا سر لانے والے شخص کیلئے دس کروڑ روپے نقد اور ایک مربع (25ایکڑ) زرعی اراضی دینے کا اعلان کر دیا۔ محلہ امین کالونی کے رہائشی بزرگ زمیندار حاجی ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ہم مسلمان اور پاکستان کے شہری ہیں اگر […]

  • پی ٹی آئی رائیونڈ جلسہ ،پولیس انتظامیہ نےسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    تحریک انصاف:(ملت+اے پی پی) تحریک انصاف نے 30ستمبر کو اڈا پلاٹ رائیونڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جلسہ گاہ کی سیکورٹی، ٹریفک اور دیگرامور کا جائزہ لینے کیلئے چوک اڈا پلاٹ کا دورہ کیا۔ حکومت کے خلاف تحریک انصاف […]

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کالعدم داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ:(ملت+آئی این پی) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بائی پاس کے قریب کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ٹوبہ ٹیک سنگھ بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بارودی مواد اور پرائم […]

  • ملتان میں آندھی اوربارش سے دو بچے جاں بحق

    ملتان: (ملت+اے پی پی) تیز آندھی اور شدید بارش سے حضوری باغ روڈ پر موجود شادی ہال کی دیوار اس وقت گر گئی جب باراتی وہاں موجود تھے۔ دیوار گرنے سے 13 سالہ لڑکی یسرا طیب موقع پر جاں بحق ہو گئی اور 6 باراتی شدید زخمی ہو گئے۔ سوئی گیس روڈ پر گھر کی […]