خبرنامہ پنجاب

احتجاجی سیاست کرنےوالے عناصر ہوش کے ناخن لیں:شہبازشریف

  • لاہور:(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں،یہ وقت اتفاق کا ہے- وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام ملکی خوشحالی اورترقی چاہتے ہیں،بعض سیاسی عناصرذاتی مفادات کی خاطرترقی کاسفرروکنے کے درپے ہیں،احتجاجی سیاست کرنےوالے عناصر ہوش کے […]

  • گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، مبینہ دہشتگرد گرفتار

    محکمہ انسداد دہشت گردی:(آئی این پی)محکمہ انسداد دہشت گردی نے گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزم بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث رہا ہے۔ مبینہ دہشت گرد ولایت عرف کاشی کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے، اس سے 2دستی بم برآمد ہوئے […]

  • سامیہ قتل کیس:ملزمان کا 5روزہ ریمانڈ جاری

    پاکستانی نژاد:(آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامیہ شاہد قتل کے ملزمان چودھری شکیل اور چودھری شاہد کو مزید5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے ۔ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامیہ شاہد قتل کیس کے ملزمان چودھری شکیل اور چودھری شاہد کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج سول جج […]

  • پنجاب بھر میں سکولوں کے اطراف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

    لاہور(اے پی پی)سیکیورٹی خدشات اور بچوں کے اغوا کے واقعات کے پیش نظر پنجاب بھر میں سکولوں کے اطراف میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ،صوبائی حکومت نے حفاظتی اقدامات کیلئے خصوصی مراسلہ بھی جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سیکیورٹی خدشات اور بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش […]

  • فیصل آباد: مقتول کی جیب کاٹنے کاالزام ،سب انسپکٹر کےخلاف مقدمہ

    فیصل آباد:(اے پی پی) فیصل آباد میں مقتول شخص کی جیب کاٹنے کے الزام میں پولیس سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ غلام محمد اباد کے علاقے میں قتل ہونےشاہد نامی شخص کے بھائی خالد نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو درخواست دی تھی،جس میں مؤقف اختیار کیاگیاکہ کچھ عرصہ […]

  • پنجاب؛ بچوں کےاغوا کےمقدمےمیں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنےکامطالبہ

    لاہور:(اے پی پی) پنجاب میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے اغوا کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی جائے اور اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سنا جائے۔ پنجاب میں بچوں کے اغوا کے واقعات سے والدین خاصے […]