خبرنامہ پنجاب

سپریم کورٹ نےکسان کھاد سبسڈی پیکج کی درخواست نمٹا دی

  • اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے کسان کھاد سبسڈی پیکج سے متعلق نجی کمپنیوں کی توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے کمپنیوں کی سبسڈی کی مد میں معاونت کا حکم دیدیا‘ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ کیمیائی تجزیہ پشاور‘ لاہور اور کراچی کی لیبارٹریز سے کرایا جائے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں […]

  • آئندہ ہفتےمون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہونےکا امکان

    اسلام آباد: (اے پی پی) آئندہ ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہو جائیں گی، محکمہ موسمیات نے پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیرکے اکثر علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میر […]

  • ملتان،مین ہول کی صفائی کے دوران 2 ملازمین جاں بحق

    ملتان: (آئی این پی )ملتان میں مین ہول کی صفائی کے دوران گیس سے دم گھٹنے کے باعث وا سا کے 2 ملازمین جاں بحق اور ایک بیہوش ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے کچا پھاٹک کے نزدیک وارسا کے 4 ملازمین حفاظتی سامان کے بغیر ہی مین ہول کی صفائی کررہے تھے […]

  • خانیوال، دلہن سسرالیوں کو دودھ میں زہر پلاکر فرار

    خانیوال (آئی این پی ) خانیوال میں نوبیاہتا دلہن سسرال والوں کو زہریلا دودھ پلا کر فرار ہوگئی، 3خواتین سمیت 5 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خانیوال کے نواحی علاقے83 دس آرمیں پیش آیا ، متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، […]

  • ڈسکہ : نہرکے کنارے سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

    ڈسکہ (آئی این پی) ڈسکہ میں بی آر بی نہر کے کنارے سے 3 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں ، تینوں افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا ۔ تینوں نوجوانوں کا تعلق ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع کنڈن سیان سے ہے جہاں افراد کی شناخت حامد ، زین اور ربیع کے […]

  • پاکستان ریلوے نے کینال روڈ پر کنٹری کلب کو سیل کر دیا

    لاہور: (آئی این پی) پاکستان ریلوے نے لاہور کینال پر واقع کنٹری کلب سیل کر دیا ، کنٹری کلب کو معاہدے کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ۔ ریلوے حکام کے مطابق کینال روڈ پر واقع کنٹری کلب کو معاہدے کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے اعلیٰ افسر زبیر […]