خبرنامہ پنجاب

این اے 110 میں انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

  • اسلام آباد:(آئی این پی) نادرا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 میں انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں بتایا گیا ہے کہ 29 پولنگ اسٹشنز کا ریکارڈ موجود نہیں۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سپریم کورٹ میں این اے 110 میں ہونے والے انتخابات […]

  • ظفروال کے قریب بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ: (اے پی پی) شکر گڑھ جانیوالی مسافر بس ظفر وال کے قریب الٹ گئی، حادثے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 16 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ظفر وال کے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر بس سامنے […]

  • لاہور:سیشن کورٹ 3 سگے بھائی اغوا

    لاہور(آئی این پی) صوبائی درالحکومت کے علاقہ سیشن کورٹ کے باہر سے نامعلوم افراد نے3سگے بھائیوں کا اغواء کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام پورہ میں سیشن کورٹ کی عمارت کے باہر سے تین سگے بھائیوں کو نامعلوم افراد نے اغواکر لیا ۔ تینوں بھائی قتل کیس میں پیشی کیلئے عدالت آئے تھے جنہیں […]

  • افغانستان کے پاکستان میں سفیر کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات

    لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اتنا ہی عزیز ہے جتنا پاکستان میں، خطے میں پائیدار ترقی کیلئے امن کا قیام ضروری ہے۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیلوال نے پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ […]

  • پیٹرول کی درآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد: (آئی این پی)طلب میں اضافے کے باعث پیٹرول کی درآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، گذشتہ ماہ30 فیصد اضافے سے 4لاکھ14 ہزار ٹن پیٹرول درآمد کیا گیا۔ عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں کمی اورملک میں پیٹرول کی بڑھتی طلب کے باعث گذشتہ ماہ پیٹرول کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ وزارت […]

  • زہریلی مٹھائی کھانے سےہلاکتوں کی تعداد34 ہو گئی

    لاہور:(آئی این پی) زہریلی مٹھائی کھانے والے افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے،جناح اسپتال لاہور میں زیرعلاج ایک اور بچی دم توڑگئی ،ہلاکتوں کی تعداد34 ہو گئی۔ مٹھائی نے بہت سی زندگیاں اجاڑ دیں، جناح اسپتال لاہور میں 8سالہ ننھی کلی عائشہ بھی دم توڑ گئی۔ اس سے قبل بچی کےخاندان کے 5 […]