خبرنامہ پنجاب

ملتان میں یونیورسٹی بس کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق

  • ملتان:(آئی این پی ) ملتان میں دو مختلف واقعات کے دوران بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بسوں نے موٹر سائیکل سواروں اور چنگ چی رکشے کو ٹکر مار دی ، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی دو بسیں چوک کمہارانوالہ سے یونیورسٹی کی جانب ریس لگاتے […]

  • عمران خان اور جہانگیر ترین قرضےمعاف کراکرقومی وسائل ہڑپ کررہے ہیں، شہباز شریف

    لاہور:(اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین قرضےمعاف کرا کر قومی وسائل ہڑپ کررہے ہیں لیکن ان کاایسا احتساب ہوگا کہ دنیا دیکھے گی۔لاہورمیں چھوٹوگینگ سےمقابلے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کو امدادی چیک دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا مخالفین […]

  • پنجاب میں جیلوں پردہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ، سیکیورٹی سخت

    لاہور:(آئی این پی ) حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خدشے سے متعلق خفیہ رپورٹس جاری کیے جانے کے بعد پنجاب بھر میں جیلوں کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔ خفیہ اداروں کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب سمیت دیگر مقامات میں پاک فوج اور رینجرز کے […]

  • فیصل آباد میں قتل کے 2 مجرموں کو تختہ دارپرلٹکا دیا

    فیصل آباد:(آئی این پی ) سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں آج علی الصبح قتل کے 2 مجرمان طاہر اور عمران کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔ طاہراورعمران نے 2005 میں جڑانوالا میں 4 افراد کو قتل کیا تھا۔ ملک میں […]

  • لیہ :زہریلی مٹھائی مزید تین جانیں نگل گئی ، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

    لیہ :(آئی این پی ) لیہ کی زہریلی مٹھائی 4 سالہ بچی سمیت مزید تین جانیں نگل گئی جس سے ہلاکتیں بڑھ کر 26 ہو گئیں ۔ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے 12 مریضوں کو زبردستی ڈسچارج کر کے قدرت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جس پر مایوس اور بے بس لواحقین سٹپٹا اٹھے […]

  • لاہور: اقبال ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن، 15 افراد گرفتار

    لاہور:(آئی این پی ) دہشتگردی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نے اقبال ٹاؤن اور اسکے گردو نواح میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریش کیا۔ نامکمل شناختی اور کرایہ داری کے کوائف کے باعث 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے کرایہ […]