رحیم یار خان:(اے پی پی)رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے پر جرگے نے جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا حکم دے دیا میاں بیوی جان کے تحفظ کے لئے جنگلوں میں دربدر ہونے پر مجبور ہوگئے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی صدف اور رحیم یار خان کے منیر احمد نامی […]
خبرنامہ پنجاب
رحیم یارخان: پسند کی شادی پر جرگہ، جوڑے کو قتل کرنے کا حکم
-
مظفر گڑھ: زائرین کی بس کو حادثہ،2 افراد جاں بحق، 14 زخمی
مظفرگڑھ:(اے پی پی)مظفرگڑھ میں زائرین کی بس الٹ گئی،حادثے میں 2افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی جی خان روڈ پرترکش کالونی کےقریب تیز رفتاربس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔بس میں سوار افراد سخی سرور مزارجارہےتھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج […]
-
حافظ آباد:فیکٹری ملازمین کو لے جانے والی بس الٹ گئی، 40 زخمی
حافظ آباد:(اے پی پی)حافظ آباد میں فیکٹری ملازمین کو لے جانےوالے بس الٹ گئی۔حادثے میں خواتین سمیت 40افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق لکھیا موڑ کےقریب تیز رفتار بس الٹ گئی۔جس کے نتیجےمیں بس میں سوار 40افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونےوالوں میں 11خواتین بھی شامل ہیں۔بس میں سوارافراد نجی فیکٹری کےملازمین ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال […]
-
لودھراں:تیزرفتاربس الٹ گئی،16افراد زخمی
لودھراں:(اے پی پی)لودھراں میں بستی لائل پور کےقریب بس الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 16افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار بس لاہور سےبہاول پورجارہی تھی۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
-
ملتان:جیل موڑکےقریب فون چھیننےوالے2ڈاکوپکڑلیےگئے
ملتان:(اے پی پی)ملتان میں فون چھیننےوالے2ڈاکوپکڑلیےگئے۔ پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے جیل موڑ کے قریب موبائل فون چھیننے والے 2ڈاکو ؤں کو شہریوں نےپکڑ لیا، پکڑے گئے ڈاکوؤں کو شہریوں نے پولیس کے حوالے کردیا، پولیس گرفتار ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے۔
-
لاہور:پولیس کاجوئےکےاڈےپرچھاپا،10جواری گرفتار
لاہور(اے پی پی)لاہورکے علاقے تھانافیکٹری ایریامیں واقع جوئےکےاڈے پر پولیس نے چھاپا مارا ہے جس کے دوران جوئے کے اڈے کے سرغنہ سمیت10جواریوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار جواریوں کے قبضے سے جوئے پر لگے2لاکھ روپے برآمد کرلیے۔