خبرنامہ پاکستان

نیب کا اسحاق ڈارکےخلاف کرپشن کیس نہ کھولنےکا فیصلہ

  • اسلام آباد: (اے پی پی) نیب کا اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کیس نہ کھولنے کا فیصلہ۔ تحریک انصاف کی درخواست مسترد۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں مبینہ کرپشن پر بابر غوری اور نبیل گبول طلب۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن ثبوت پیش کرنے میں ناکام […]

  • قومی اسمبلی: نوید قمر پی پی پی کے پارلیمانی لیڈرمقرر

    اسلام آباد: (اے پی پی) ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق نوید قمر کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ نوید قمر کو آصف علی زرداری کی منظوری سے پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا۔ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ خالی […]

  • شرح سود 5.75فیصد کی سطح پربرقراررکھنےکا اعلان

    کراچی:(اے پی پی) اسٹیٹ بینک نے آیندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 5.75فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہےجب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس میں […]

  • وزیراعظم کی لاڑکانہ رینجرزاہلکاروں پرحملہ کی مذمت

    اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاڑکانہ میں رینجرز اہلکاروں پرحملہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم نے لاڑکانہ میں رینجرز پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملہ میں رینجرز اہلکار […]

  • آئین کےآرٹیکل40 کےتحت نوازشریف کاصرف احتساب چاہتےہیں، عمران

    تحریک انصاف:(اے پی پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نوازشریف کے استعفیٰ سے ایک بارپھرپیچھے ہٹ گئے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل چالیس کے تحت نوازشریف کاصرف احتساب چاہتے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کو انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف پر منی لانڈرنگ، اثاثہ جات چھپانے اورٹیکس […]

  • آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کےنومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا

    آزادکشمیر: (اے پی پی) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، اسپیکر سردار غلام صادق نے حلف لیا۔ آزاد کشمیر کی نو منتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر سردارغلام صادق کی سربراہی میں ہوا۔ اسپیکر نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔ جس کے بعد اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس دوپہر […]

  • احتجاج سےحکومت گرانےکےزمانےگزرگئے، ایازصادق

    لاہور:(اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہرفرد کا حق ہے لیکن اگر کسی کی نیت حکومت گرانے کی ہے تو وہ زمانے چلے گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے، امن و امان کی صورت حال بہتراوربیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ […]

  • چوہدری نثارنےپاکستان اورکویت کےدرمیان ویزہ معاہدہ معطل کردیا

    اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کردیا گیا۔ پاکستان اور کویت کے درمیان 2013 میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو دو طرفہ بنیادوں پر آمدورفت كے لیے ویزہ كے حصول كی شرط […]