خبرنامہ پاکستان

سانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف نہ ہوا تودنیا دیکھے گی: طاہرالقادری

  • گلاسکو: (اے پی پی) علامہ طاہر القادری برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے گلاسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کو الوداع کہنے کے لئے بچوں اور خواتین سمیت منہاج القران انٹرنیشنل کے کارکنان بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ پاکستان روانہ ہونے سے پہلے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو […]

  • نیب: ناجائزاثاثےبنانےکا الزام، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرہری پورگرفتار

    اسلام آباد: (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے ناجائز ذرائع سے 28.87 ملین روپے کے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات پر محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہری پور توحید الحق کو گرفتار کر لیا۔ قومی احتساب بیورو نے مذکورہ ملزم کا ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کا معاملہ سامنے آنے پر […]

  • وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب کووزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

    اسلام آباد: (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ نواز شریف نے تھریسامے کو منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی اور باہمی تعلقات کے شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تھریسامے کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنا برطانوی عوام کے […]

  • برطانوی خاتون کی ہلاکت؛ برطانوی رکن پارلیمنٹ کاوزیراعظم کوخط

    منگلا / بریڈ فورڈ:(اے پی پی) جہلم میں چند روز قبل مردہ حالت میں پائی گئی خاتون کے برطانوی شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیوی کو اس کے والدین نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے کیونکہ وہ اس شادی سے خوش نہیں تھے جب کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ […]

  • انڈونیشیا میں سزائےموت پانےوالےپاکستانی کی رہائی کیلئےاقدامات شروع، دفترخارجہ

    اسلام آباد(آئی این پی) انڈونیشیا میں منشیات رکھنے کے الزام میں سزائے موت کے منتظر پاکستانی ذوالفقار علی کی رہائی کے لئے دفترخارجہ نے سفارتی کوششیں تیز کردیں۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا میں تعینات پاکستانی سفیر نے ذوالفقارعلی کی سزائے موت کے معاملے کو اٹھایا تھا جس کے بعد اس […]

  • قائمہ کمیٹی برائےانفارمیشن ٹیکنالوجی نےانسدادسائبرکرائمزبل کی منظوری دیدی

    اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر کرائمز کے حوالے سے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کا بل 2016 کی منظوری دے دی ۔بل کے تحت سائبر دہشت گردی پر 14 سال قید اور 50ملین تک جرمانہ ہوگا‘ چائلڈ پورنو گرافی پر 7لاکھ قید اور 50 لاکھ جرمانہ […]

  • ہمارےپاس سیلاب کوروکنےکی صلاحیت نہیں، چیئرمین فلڈ کمیشن

    اسلام آباد: (اے پی پی) چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب کی پیشگی اطلاع کا نظام ہی غیر موثر ہے تو حکام کو پہلے آگاہ کیسے کریں ۔ سینیٹ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس ہوا ۔ چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن کا 2010 کے سیلاب میں بند […]

  • الیکشن کمیشن اراکین کے4 ناموں کی تقرری کی منظوری، نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد:(آئی این پی) صدر مملکت نے الیکشن کمیشن اراکین کے چارناموں کی تقرری کی منظوری دیدی اور تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نوٹیفیکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی سفارش کی صدرمملکت نے منظوری دیدی جبکہ ممبران کی تعیناتی […]