خبرنامہ پاکستان

سات اگست کوپاکستان کی اہم شخصیت کودوبارہ پاگل پن کا دورہ پڑنےوالاہے، عابد

  • اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 7اگست کو پاکستان کی ایک اہم شخصیت کو دوبارہ پاگل پن کا دورہ پڑنے والا ہے۔جمعرات کو وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے تحریک انصاف کی احتجا ج کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 7اگست […]

  • ہمارےبغیرعمران خان کی حکومت کےخلاف نئی تحریک بھی ناکام ہوگی، خورشید

    اسلام آباد(آئی این پی )قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک پر اپنی پارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت ہمیں بھی نظر انداز کیا ، اس لئے وہ اس بار بھی 2014 کی تحریک کی طرح ناکام ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات […]

  • وزیراعظم (آج) کابینہ کی دفاعی کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کریں گے

    اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم نواز شریف (آج) جمعہ کو کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم امور ‘ مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم‘ افغانستان کے ساتھ تعلقات سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں […]

  • مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں پاکستان کا ہاتھ ہے ،بھارت

    نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں پاکستان کا ہاتھ ہے،پاکستان بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، اگر بھارت میں کسی بھی طرح کی دہشت گردی ہے تو وہ پاکستان کی حمایت یافتہ ہے ،بھارت […]

  • آزادکشمیرعام انتخابات‘باغ میں پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ 3 افراد زخمی

    باغ/ راولاکوٹ/ کوٹلی/شکر گڑھ/گوجرانوالہ (آئی این پی)آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیموقع پر باغ میں مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں میں گرماگرمی پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔شکرگڑھ میں دوجماعتوں کے ووٹرز میں ہاتھاپائی ہوگئی۔باغ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 پولنگ اسٹیشن نور گلا میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان […]

  • آزاد کشمیر کے تخت کا کون بنے گا’ سلطان‘ ،انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    راولاکوٹ :(اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ پورے آزاد کشمیر میں بلا روک ٹوک اور پرامن طریقہ سے پولنگ کا عمل جاری ہے، منفرد انتظامات آزاد کشمیرانتظامیہ، پولیس، محکمہ مال، الیکشن کمیشن اور افواج پاکستان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولا […]

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےجنرل جان نکولسن کی ملاقات

    راولپنڈی :(آئیئ این پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی، جس میں پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے […]

  • ٹڈاپ اسکینڈل، یوسف رضا گیلانی اوردیگرکیخلاف سماعت 25 اگست تک ملتوی

    کراچی (آئی این پی) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کراچی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی ، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان اور اس پر عمل درآمد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ وفاقی اینٹی کرپشن […]