خبرنامہ پاکستان

محمود اچکزئی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، پرویزالہیٰ

  • لاہور:(اے پی پی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کر کے محمود خان اچکزئی نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے لہذا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے […]

  • چترال: سیلابی ریلے میں بہہ کر43 افراد جاں بحق

    چترال:(اے پی پی) چترال کے علاقے ارسون میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات اور دیگر املاک تباہ ہوگئیں۔ چترال کے علاقے ارسون میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور کئی مکانات ریلے میں بہہ گئے۔ […]

  • حج کرپشن کیس؛ حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد:(اے پی پی) ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی عید سے قبل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ […]

  • تنظیموں کے بھرتی کردہ جعلی ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں،سندھ رینجرز

    کراچی:(اے پی پی) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری تنظیموں کے بھرتی کردہ گھوسٹ ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیاسی و عسکری تنظیموں کے بھرتی کردہ گھوسٹ ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں، عوام سرکاری اداروں میں سیاسی،عسکری تنظیموں […]

  • امریکی وفد کوامن وامان کی صورت حال دیکھ کرحیرت ہوئی، مشیرخارجہ

    اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی وفد سے ملاقات کو مفید اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے دشمن مشترک ہیں اور دونوں ملکوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی جب کہ امریکی وفد کو شمالی وزیرستان اورمیران […]

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان کا کردارانتہائی اہم ہے: امریکی سینیٹر

    اسلام آباد:(اے پی پی) امریکی سینیٹر جان مک کین نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سینیٹر […]

  • ایئرمارشل اسد عبدالرحمان خان لودھی وائس چیف آف ایئراسٹاف تعینات

    اسلام آباد:(اے پی پی) ایئرمارشل اسد عبدالرحمان خان لودھی کو وائس چیف آف ایئراسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرمارشل اسد عبدالرحمان خان لودھی کو وائس چیف آف ایئراسٹاف تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ایئرمارشل اسد عبدالرحمان نے […]

  • امریکی سینیٹرجان مکین نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا

    شمالی وزیرستان (آئی این پی) سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ وفد نے پاک فوج کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے ملاقات کے بعد امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد […]