خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی کوئٹہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

  • اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں ایف سی اہلکاروں کو جانی نقصان ہوا۔ بدھ کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی […]

  • پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے: امریکہ

    واشنگٹن: (آئی این پی) پریس بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کردار کی قدر کرتے ہیں تاہم ابھی اسے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ مارک ٹونر نے کہا کہ دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس شئیرنگ بہتر بنانا ہو […]

  • پاکستان کی ترکی پردہشت گرد حملے کی شدید مذمت: دفترخارجہ

    اسلام آباد : (اے پی پی) پاکستان نے استنبول کے اتا ترک ائر پورٹ پر دہشت گرد ی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ترک عوام کے ساتھ ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ منگل کو […]

  • چین: میزائل ٹیکنالوجی کےمعاہدے میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت

    بیجنگ:(اے پی پی) چین نے میزائل ٹیکنالوجی پرکنٹرول کے معاہدے ایم ٹی سی آرمیں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کی شمولیت کے بعد ایم ٹی سی آرکے موثر ہونے کا ازسرنو جائزہ لے رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ […]

  • اقوام متحدہ کی این ایس جی میں بھارت کی نمائندگی چاہتے ہیں ،امریکہ

    واشنگٹن(آئی این پی) امریکا نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور نیو کلیئر سپلائرز گروپ(این ایس جی) سیمت دیگر عالمی اداروں میں بھارت کی نمائندگی چاہتا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا، بھارت کی جوہری کلب میں شمولیت […]

  • گوادرکو دنیا کا بہترین شہربنانےکیلئےماسٹرپلان تیار

    اسلام آباد؍ گوادر ( آئی این پی ) پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندر گاہ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوادر کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے لئے ماسٹر پلان تیار ہو چکا ہے جب کہ سمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے پر سٹڈی جاری ہے ، رواں سال کے […]

  • افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ کی توسیع :وزیراعظم

    اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی جس کے بعد افغان مہاجرین کے 6 ماہ تک قیام کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت(آج)30جون کو ختم ہونا تھی جبکہ وفاق […]

  • کیمرون نےجرمن چانسلرکوعلیحدگی کا ذمہ دار قراردے دیا

    برسلز:(اے پی پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانوی عوام کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کی ذمہ داری جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور دیگر رہنماؤں پر ڈال دی۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ان دنوں برسلز میں موجود ہیں جہاں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد رکن ممالک کا اجلاس […]