خبرنامہ پاکستان

افغان پناہ گزین کیمپ دہشت گردوں کےمحفوظ ٹھکانے ہیں: سرتاج

  • اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے کیمپس دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکے ہیں ، افغان پناہ گزین پاکستان کے لیے سیکیورٹی کا مسئلہ ہیں ، فاٹا میں اپنی رِٹ دوبارہ قائم کرلی ہے لیکن افغان […]

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جرمنی میں شانداراستقبال

    برلن: (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جرمنی پہنچے تو ان کا تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو جرمن وزارت دفاع کی تاریخی عمارت میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جرمنی کے آرمی چیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی […]

  • طورخم سے سومنات کتنا دور ہے۔۔۔اسداللہ غالب

    ہم اس وقت کہاں تھے جب غوری ابدالی ا ور غزنوی نے طورخم کو پار کیا تھا۔اور ہم نے انہیں طورخم پر کیوں نہیں روکا تھا۔ ہمارے ہیروز کی فہرست بے حد طویل ہے۔افغانستان سے آنے والے حملہ آور اگر ہمارے ہیروز مانے جاتے ہیں تو بھی میں طورخم کی چوکی کے پارا س افغان […]

  • بیرونی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آئے: ڈار

    اسلام آباد: (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مشرف دور میں 12 ہزار ارب کے قرضوں میں اضافہ ہوا۔ سی پیک منصوبے میں حکومتی قرضے صرف 11 ارب ڈالر ہیں۔ قرضے لینا نہیں چاہتے تو پاک چین […]

  • ‘نیوکلیئرگروپ ، بھارت کی رکنیت کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں’

    اسلام آباد: (آئی این پی) 48 ممالک پر مشتمل نیوکلیئر سپلائیرز گروپ اپنے سالانہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو گروپ کی رکنیت دینے کے معاملے پر غور کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی رکنیت کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق این پی […]

  • ہرصورت آئین اورجمہوری اداروں کی حفاظت کریں گے: زرداری

    لاہور: (آئی این پی) بینظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ پر آصف زرداری نے بیان میں کہا خواتین کے حقوق پر باقاعدہ طریقے سے حملہ ہو رہا ہے۔ ایسی ذہنیت رکھنے والوں سے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے۔ عوام بینظیر بھٹو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کے سامنے […]

  • پاک بھارت تعلقات میں بڑی رکاوٹ آر ایس ایس اورشیوسینا ہیں: نثار

    اسلام آباد: (آئی این پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ اگر بھارتی وزیرِ خارجہ پاک بھارت تعلقات کے بارے میں اتنی ہی سنجیدہ اور پر عزم ہیں تو انھیں اس پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔ کھل کر وضاحت کرنی چاہیے تھی کہ ان کے نزدیک وہ کون سی طاقتیں ہیں […]

  • آرمی چیف دوروزہ دورے پرجرمنی پہنچ گئے

    اسلام آباد (اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں ، برلن کے بعد آرمی چیف چیک ریپبلک کا بھی دورہ کرینگے ۔ دونوں ممالک کے ساتھ دفاع و پیشہ وارانہ تربیت بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ […]