خبرنامہ پاکستان

پاکستان نےبھارتی مداخلت کےثبوت امریکہ کےسامنےرکھ دیئے

  • اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکی وفد کے سامنے رکھ دیئے۔ بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے امریکا کے 3 رکنی اعلی سطحی وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع […]

  • شیریں مزاری نےخواجہ آصف کیخلاف اسپیکرکوخط لکھ دیا

    اسلام آباد:(آئی این پی) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کے لئے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ٹریکٹر ٹرالی اور آنٹی جیسے الفاظ استعمال کرنے پر شیریں مزاری نے وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کے لئے اسپیکر سردار ایاز […]

  • پاکستان سےکشیدگی کا نقصان امریکا کوہوگا: زرداری

    دبئی /واشنگٹن (آئی این پی )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات ڈگمگاہٹ کا شکار ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں تعطل پیدا ہوا تو امریکا کو نقصان ہوگا، پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنے کی کوشش سے اختلاف کھل کر سامنے آگیا ، امریکا پاکستان کو ایف […]

  • وزیراعظم کا صحافی خالد محمود کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت

    اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سینئر صحافی خالد محمود کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے […]

  • میجرجنرل پیرلوڈن پاکستان و بھارت کےسربراہ مقرر

    اسلام آباد: (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سویڈن کے میجر جنرل پیر لوڈن کو پاکستان وبھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کیلیے چیف ملٹری آبزروراور مشن کاسربراہ مقرر کردیا۔ بان کی مون نے جمعرات کو ان کی تقرری کا اعلان کیا۔ میجرجنرل لوڈن گھاناسے تعلق رکھنے والے […]

  • مریم نوازخواجہ آصف کےخلاف کارروائی کریں: آصفہ بھٹو

    اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز سے خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی زبان عورتوں کے خلاف ہتک آمیز جب کہ پارلیمنٹ کے وقار کے خلاف ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب […]

  • امریکا ہمیشہ طالبان سےمزاکرات سبوتاژ کردیتا ہے، سیکریٹری خارجہ

    اسلام آباد:(اے پی پی) سیكریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے كہا ہے كہ طالبان سے مذاكرات كا عمل امریكا كے كہنے پر شروع ہوتا ہے اور جب بھی مذاكرات كا عمل شروع كرتے ہیں تو امریكا كی جانب سے ڈرون حملہ كر كے اسے سبوتاژ كر دیا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی كی قائمہ كمیٹی دفاع اور […]

  • نیوکلیئرسپلائرزگروپ بھارت کی مخالفت جاری رکھیں گے، چین

    ویانا:(اے پی پی) نیوکلیئرسپلائرزگروپ میں بھارت کی شمولیت کی کوششوں پر چین نے مؤقف مزید سخت کردیا جب کہ بھارت کے خلاف چین کی سربراہی میں 6 ملکی گروپ بھی سامنے آگیا ۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے ممبران کا انتہائی اہم اجلاس ہورہا ہے جس میں نیوکلیئر گروپ کی رکنیت […]