خبرنامہ پاکستان

بھارت کوجوہری اسلحہ کی دوڑمیں شامل کرنا درست نہیں:عباسی

  • اسلام آباد :(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید عباسی نے کہا ہے کہ امریکہ کا بھارت کو جوہری اسلحہ کی دوڑ میں شامل کرنا درست نہیں، خطہ میں پاور کو بیلنس رکھنے کے لئے جس طرح پہلے تھا اسی طرح بھارت کو رہنا چاہیے تھا، پانامہ پیپرز پر کام کرنے والی […]

  • لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کا فرض ہے: سراج الحق

    اسلام آباد:(اے پی پی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک ضرور ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہم میں ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق ہو جائے گا، حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ سحری و افطار […]

  • سپریم کورٹ:این اے 110 کا گمشدہ ریکارڈ پیش کرنےکاحکم

    اسلام آباد:(اے پی پی) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 110 کے 29 پولنگ اسٹیشنز کے گمشدہ ریکارڈ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 110 کے گمشدہ ریکارڈ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں ہوئی۔ […]

  • وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کومحمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہدایت

    لندن: (اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف نےامریکا میں پاکستانی سفیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں۔ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو ہدایت کی ہے کہ […]

  • بھارت: نیوکلئیرسپلائرگروپ میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

    واشنگٹن:(اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں امریکا میں موجود ہیں جہاں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جب کہ نیوکلئیر سپلائر گروپ میں بھارت کو شامل کئے جانے پر کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہ ہوسکی۔ امریکی صدر باراک اوباما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان […]

  • طاہرالقادری کا پنجاب اسمبلی کےسامنےدھرنےکااعلان

    لاہور(آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے 15جون کو وطن واپسی اور17جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھر نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھر نہ کتنے وقت کیلئے دیا جا ئیگا اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا سکتا ‘احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،پر امن […]

  • موسم شدید گرم اورخشک رہنےکی پیشنگوئی:محکمہ موسمیات

    اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں (آج ) جمعرات تک موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ، بعض جگہوں پر درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات […]

  • ترکی سےڈیپورٹ 42 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    سیالکوٹ:(آئی این پی) ترکی سے ڈیپورٹ 42 پاکستانی نجی ایئر لائن کی پرواز سے سیالکوٹ پہنچ گئے ، ڈی پورٹ افراد غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جاتے ہوئے ترکی میں پکڑے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ترکی کی جیلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 4 سو 50 سے زائد […]