خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم تیزی سے روبصحت ہیں: شہباز

  • لندن:(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کی وجہ سے لندن میں تھے۔ وزیراعظم کے کامیاب آپریشن اور ان کی اسپتال سے گھر منتقلی کے بعد شہباز شریف واپس وطن روانہ ہو گئے ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور دیگر عملے نے انہیں رخصت […]

  • حکومت کوہماری تجاویزمنظورنہیں: اعتزاز

    اسلام آباد:(آئی این پی) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ ڈیڈ لاک بدستور برقرار ہے۔ اجلاس کے بعد اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کے چار میں سے تین ٹی او آرز مان لئے مگر صورتحال جوں کی توں ہے۔ شاہ محمود قریشی […]

  • احتساب، شہباز شریف اسٹائل۔۔۔اسداللہ غالب

    سردار محمد چودھری مرحوم آئی جی پولیس پنجاب کے طور پر میاں نواز شریف کے انتہائی قریب تھے، انہوں نے ایک کتاب بھی تصنیف کی، ٹیڑھی راہوں کا سیدھا مسافر۔ان کی کتاب جہان حیرت ایسے مواد سے اٹی ہوئی ہے جس میں فوجی ڈکٹیٹر شپ سے نفرت کاا ظہار ہوتا ہے،وہ جنرل یحی خاں کو […]

  • بائیسویں آئینی ترمیم: تمام اختیارات چیف الیکشن کمشنرکےسپرد

    اسلام آباد:(اے پی پی) بائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن ممبران کے تمام اختیارات ختم کر کے تنہاء چیف الیکشن کمشنر کو سیاہ و سفید کا مالک بنا دیا گیا۔ حکومت نے الیکشن کمیشن کے اراکین اور چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے آئین کے آرٹیکل 213 سے 222 تک میں ترامیم کیں۔ […]

  • آرمی چیف سےچینی سفیرکی راہداری منصوبےپرتبادلہ خیال

    راولپنڈی:(اے پی پی) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین کے سفیر سن ویڈانگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بھی بات کی […]

  • عدالت نےالیکشن کمیشن اورنادراکو طلب کرلیا

    اسلام آباد:(اے پی پی) این اے 110 پر عدالتی معرکہ ۔ پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈار بمقابلہ خواجہ آصف۔ سپریم کورٹ نے نادرا اور الیکشن کمیشن حکام کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نادرا رپورٹ میں وزیر […]

  • قومی اسمبلی: بجٹ پراپوزیشن کی شدید تنقید

    اسلام آباد:(اے پی پی) ایم کیو ایم کے سینیئررہنما فاروق ستارکا کہنا ہے کہ بجٹ سے جرائم اوردہشتگردی میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ بجٹ میں مفلوک الحال لوگوں کو دیوارسے لگایا جا رہا ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ سابق دور کی کارکردگی یقینا بری تھی مگر موجودہ […]

  • پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سےغافل نہیں: سرتاج

    اسلام آباد: (اے پی پی) مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں‘ ہماری امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘ اپنی سرزمین اور عوام کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں‘ بھارت کی طرف سے سٹریٹجک خطرات کو مانیٹر کرتے رہتے ہیں۔ منگل […]