خبرنامہ پاکستان

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیاجائےگا

  • اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ساڑھے 4 ہزار ارب روپے كے لگ بھگ مالیت كا وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش كریں گے۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 17-2016 کے لیے ساڑھے 4 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ مالیت كے حجم پر مشتمل وفاقی بجٹ آج شام پارلیمنٹ میں […]

  • حج کرپشن اسکینڈل؛حامد سعید کو 16 سال قید کی سزا

    اسلام آباد:(آئی این پی) عدالت نے حج کرپشن اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر کو 16 سال اور سابق ڈی جی حج کو 40 سال قید کا حکم سنا دیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے حج کرپشن اسکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کو 16 سال اور سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ […]

  • پاکستان؛ حقانی نیٹ ورک کےخلاف کارروائی نہیں ہوئی:امریکہ

    واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان پر کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ، جیش محمد اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور ایران کو دہشت گردی کی سب سے زیادہ سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیا ۔ دنیا بھر میں دہشت گردی کے حوالے سے […]

  • سانحہ مری:ملزموں نےگرفتاری دے دی

    مری:(آئی این پی) سانحہ مری میں ملوث مرکزی ملزموں نے بالآخر گرفتاری دے دی ، کیس میں ماسٹر شوکت اور میاں ارشد کو نامزد کیا گیا تھا ، تفصیلات کے مطابق مقامی سکول کی ٹیچر ماریہ کو اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ سکول سے واپسی پر گھر جا رہی تھی ۔ […]

  • پٹھان کوٹ حملہ، جھوٹا ثابت ہو گیا

    نیو دہلی:(آئی این پی) پاکستان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کرنے والے بھارت کے ایک اور جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر شرد کمار نے کہا حملے میں ملوث اندرونی عناصر سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں لیکن حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ انہوں نے حملہ آوروں […]

  • سرجری کےبعد وزیراعظم کی چہل قدمی

    لندن:(آئی این پی) ہارلے اسٹریٹ کلینک میں کامیاب آپریشن کے بعد وزیر اعظم پاکستان تیزی سے صحتمند ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر ان کی صحت کی پیشرفت سے مطمئن ہیں۔ نواز شریف نے دو بار چہل قدمی بھی کی۔ اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعظم کے […]

  • یونان: پاکستانی اورافغان مہاجرین کےمابین تصادم

    ایتھنز:(آئی این پی ) لڑائی میں پتھروں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ شدید زخمیوں میں دو پاکستانی اور ایک افغان مہاجر شامل ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی ہونے والے ان مہاجرین کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ان مہاجرین […]

  • سمارٹ کارڈ کی فیس میں کمی:وزیرداخلہ

    اسلام آباد:(آئی این پی ) ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس میں کمی کر دی ہے، جس کے بعد اب سمارٹ کارڈ کے حصول کے لئے 1500 روپے کی بجائے 400 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ ارجنٹ شناختی کارڈ […]