خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی بقا وسلامتی پردشمنوں کی نظرہے: آصف

  • سیالکوٹ: (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اگر آج ایٹمی قوت نہ ہوتا تو دنیا جو ہمارا حشر کرتی وہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے ۔ سیالکوٹ میں پریس کلب کے نو منتحب عہدیداران سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے […]

  • وزیراعظم کی عدم موجودگی بجٹ تاخیرکا شکار

    اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث بجٹ 2016 کے تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس آج ہو گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی عدم موجودگی میں امکان ظاہر کیا […]

  • کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کاٹرین مارچ۔۔اسداللہ غالب

    صرف جماعت اسلامی نے کرپشن کو سنجیدگی سے لیا ہے بلکہ دل پہ لگا لیا ہے۔باقی جماعتیں تو شلجموں سے مٹی جھاڑنے میں مصروف ہیں، جماعت نے یہ سب کچھ اپوزیشن جماعتوں کے اندر گھس کر دیکھا اور جلد محسوس کر لیا کہ وڈیروں ، زمینداروں، صنعتکاروں، نوابوں،خان بہادروں، اورآف شوروں کو کرپشن کے خاتمے […]

  • پاکستان سمیت کوئی بھی ملک درخواست دے سکتا ہے:امریکہ

    واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کوئی بھی ملک نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست دے سکتا ہے، بھارتی رکنیت کا فیصلہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کرے گا۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے محکمہ خارجہ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ جب […]

  • بھارت پٹھان کوٹ واقعہ؛پاکستان آنے کی اجازت نہیں دے رہا:راجناتھ سنگھ

    نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے پاکستان نے ہمارے اعتماد کو مکمل طور پرمجروح کیا ہے ، دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے جو امید کر رہے تھے وہ پوری نہیں ہوئی،پٹھانکوٹ حملہ کیس پر کوئی کاروائی نہ ہونا بدقسمتی کی […]

  • وزیراعظم کی غیرموجودگی؛ مملکت اسحاق ڈارچلائیں گے

    اسلام آباد:(اے پی پی) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی غیرموجودگی میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار امور مملکت چلائیں گے۔ لندن میں علاج کی غرض سے موجود وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے ترجمان مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے باعث لندن […]

  • بھارت کی امریکا نے پھرحمایت کردی

    واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے ایک بار پھر بھارت کی نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کر دی۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس سے خطے میں اسلحہ کی دوڑ کا تعلق نہیں، پاکستان یہ بات سمجھتا ہے، گروپ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق اتفاق رائے دیکھ کر غور کریں گے،پاکستان […]

  • ہماراایٹمی پروگرام امن کی ضمانت ہے: وزیراعظم

    اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم نوازشریف نے یوم تکبیرکے موقع پرپوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ آزادی کی طرح ایک اہم سنگِ میل کے طورپرہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے یوم تکبیرکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہ دن […]