خبرنامہ پاکستان

ملک بھرمیں شب معراج نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

  • کراچی:(آئی این پی) ملک بھر میں شب معراج نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی اور فرزندان توحید نے رات بے پایاں عبادت میں گزاری۔شب معراج کے موقع پر ملک بھر کی مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اور گھروں میں چراغاں کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ فرزندان توحید نے رات عبادت میں گزاری […]

  • حکومت نے پاسکوکو 74ارب نہ دیے تو بھوک ہڑتال کرونگا، وفاقی وزیر

    اسلام آباد:(آئی این پی) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈسیکیورٹی اینڈ ریسرچ کو بتایا گیاکہ 3سال کے دوران پاکستان میں گندم سرپلس ہے، کراچی میں 17 ہزار600 میٹرک ٹن ذخیرے کی گنجائش کے حامل پاسکوکے گوداموں پر 22 سال سے نجی پارٹیوں کا غیر قانونی قبضہ تھا جسے طویل قانونی جدوجہدکے بعدخالی کرالیاگیاہے۔ کمیٹی […]

  • اثاثے جمع نہ کرانے والے 8 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

    اسلام آباد:(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے اثاثے جمع نہ کرانے والے 8 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر رکھی ہے جن میں سندھ کے 2 صوبائی وزیر جام خان اور مکیش کمار چاولہ بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے مقررہ تاریخ کے گزر […]

  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    راولپنڈی:(آئی این پی) راولپنڈی اسلام آباد میں بادلوں کی سورج کے ساتھ آنکھ مچولی جاری ہے ، آج جڑواں شہروں ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، لاہور ، سکھر ، میر پور خاص ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ راولپنڈی […]

  • حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پراپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ

    اسلام آباد:(آئی این پی) حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی وزرا اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات پرویز […]

  • الیکشن کمیشن کی عمارت کی تلاشی لینے کی خبریں بے بنیادہیں: سیکرٹری الیکشن کمیشن

    اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی عمارت کو خالی کرنے اور سیکیورٹی اداروں کی طرف سے عمارت کی تلاشی لینے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیادہیں، دفتر میں سرکاری امور سرانجام دیئے جا رہے ہیں، ان خبروں میں […]

  • سویلین شخص بغیرپہچان کرائے نیئربخاری کی تلاشی کیسے لے سکتا ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد:(آئی این پی) سابق چئیرمین سینیٹ نیئربخاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے پراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ برہم ہوگئے اور کہا کہ سادہ کپڑوں میں ایک شخص اپنی پہنچان کرائے بغیر نیئربخاری جیسی شخصیت کی تلاشی کیسے لے سکتا ہے۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے نیئربخاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور کہا […]

  • پختونخوا حکومت کا تختہ الٹنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: فضل الرحمان

    لاہور:(آئی این پی) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختوانخوا سے تحریک انصاف کی اپنی لیکس آئی ہیں لیکن خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن پر تحریک انصاف دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے۔ عمران خان وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں حالانکہ ان کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان […]