خبرنامہ پاکستان

ٹھٹھہ سے گرفتار را ایجنٹوں نے اہم راز اگل دیئے

  • ٹھٹھہ:(اے پی پی)بھارتی خفیہ ایجنسی “را” اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی ، ٹھٹھہ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار “را “کے ایجنٹوں نے دوران تفتیش اہم راز اگل دیئے ۔ ملزمان کا گینگ دس ساتھیوں پر مشتمل ہے ، بھارتی افسر کرن سنگھ نے جدید سافٹ وئیر سے لیس موبائل فونز فراہم کئے […]

  • پرویزمشرف کی عدالت سے14ہفتے کیلئے استثنیٰ کی درخواست

    اسلام آباد:(آئی این پی )سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف نے خصوصی عدالت سے چودہ ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ وکلاءٹیم کا کہنا ہے کہ ملزم پرویزمشرف کے ضامن راشد قریشی سمیت چارجوابات بھی خصوصی عدالت میں داخل کروادیئے ،پرویزمشرف سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی اورحکومتی معاونت سے بیرون ملک گئے۔ […]

  • بے نظیرقتل؛ کرائم سین جلدی میں دھوناجرم تھا، سرکاری گواہ

    راولپنڈی:(آئی این پی )بے نظیربھٹوقتل کیس میں ملزمان پولیس افسران کے وکلا نے ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے رکن ڈپٹی ڈائریکٹرغلام اصغر جتوئی کے بیان پرجرح مکمل کرلی۔ پرویزمشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم پیش نہیں ہوئے۔ جس پرسرکاری پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے گواہ کراچی […]

  • نثارامریکا چلے گئے؛ جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے

    لندن:(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان لندن سے امریکا روانہ ہو گئےجہاں وہ انسداد منشیات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ جنرل اسمبلی کاخصوصی اجلاس برائے انسداد منشیات آج سے شروع ہو گا جو21 اپریل تک جاری رہے گا۔ انسداد منشیات […]

  • فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتے رہیں گے، پاکستان

    نیو یارک:(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔ نیویارک میں سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ عرب اسرائیل تنازعے کے پائیدار حل تک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی […]

  • آرمی چیف کا ملک بھر میں ’’کومبنگ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی:(آئی این پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں ان کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں ’’کومبنگ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا جہاں انہوں […]

  • اوپیک اجلاس میں تیل کی قیمت منجمد کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا، قیمت مزید گر گئی

    دوہا:(آئی این پی ) قطر میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کے اجلاس میں پیداوار کے روکنے یا کمی کرنے کے فیصلے پر اتفاق نہ ہوسکا جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق قطر میں اوپیک ممالک کے اجلاس […]

  • افواہوں نے دم توڑ دیا ، وزیر اعظم کی آج لندن سے وطن واپسی

    اسلام آباد:(آئی این پی )لندن میں ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سفر کی اجازت دیدی ۔ نواز شریف آج وطن واپس پہنچیں گے ، کل وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوگا ۔ خاندانی ذرائع کی تصدیق کے ساتھ ہی تمام چہ میگوئیاں بھی دم توڑ گئیں […]