خبرنامہ پاکستان

حزب اختلاف کی سرکاری میڈیا کوریج نہ ہونے پرپرویزرشید کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

  • اسلام آباد:(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاناما لیکس پر بحث کے دوران حزب اختلاف کے ارکان کی میڈیا کوریج نہ دینے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔ شیخ رشید کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں کہا گیا […]

  • وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پرپارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

    لاہور:(آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمران خان کی تقریر اورموجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کے لئے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم سے استعفے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام […]

  • وزیراعظم نوازشریف کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون

    اسلام آباد:(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کر کے بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے ریاست کیرالا کے مندر میں […]

  • پی آئی اے نجکاری بل کی منظوری، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

    اسلام آباد:(آئی این پی)اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج صبح گیارہ بجے شروع ہو گا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت دیگر حکومتی بلوں کی منظوری کا امکان ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کا بل منظور نہیں کرایا جا سکا تھا۔ بل کی منظوری […]

  • عمران کی حماقتوں کو سپورٹ نہیں کرتے:فضل الرحمن

    ملتان:(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے ورکر کنونشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ پاناما لیکس کے پیچھے کونسا بیرونی ایجنڈا چھپا ہوا ہے، معاملات کو دیکھے بغیر بے پر کی اڑا دینا غیر سنجیدہ اقدام ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ […]

  • پنامہ لیکس: پی ٹی آئی کارکنان کا لندن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج

    لندن:(آئی این پی) پاناما لیکس میں نام منظرِعام پرآنے کے بعد لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ پارک لین لندن میں واقع وزیراعظم نواز شریف کے اپارٹمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ […]

  • عمران خان کے الزا مات کو مسترد کرتاہوں،ا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

    کراچی(آئی این پی) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد نے کہا کہ عمران خان کے الزا مات کو مسترد کرتاہوں،استحاق ڈار نے اسٹیٹ بینک کے عہدے کیلئے رابطہ کیا تھا۔ اتوار کو عمران خان کے خطاب کا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے الزامات مسترد کرتاہوں،مجھ سے اسٹیٹ بینک کے […]

  • عمران خان خطاب سے قبل تین بنیادی چیزیں بھول گئے. قومی ترانہ بجایا گیا نہ ہی تلاوت کلام پاک کی گئی ، نہ قائداعظم کی تصویر رکھی گئی

    اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے قوم سے خطاب سے قبل تین بنیادی چیزیں بھول گئے ۔خطاب سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا نہ ہی تلاوت کلام پاک کی گئی اور نہ قائداعظم کی تصویر رکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے […]