خبرنامہ پاکستان

بھارت کو پسندیدہ قرار دینے کا مطالبہ

  • اسلام آباد:(اے پی پی)غیرملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات اعلیٰ معیار کی ہیں، ٹیرف بیریئرز کے خاتمے اور امن وامان کی مکمل بحالی سے غیرملکی سرمایہ کار بغیر کسی پریشانی کے پاکستان آئیں گے، تجارتی سرگرمیوں اور مصنوعات متعارف کرانے کے لیے بیرون ملک میڈ ان پاکستان نمائشوں کا اہتمام […]

  • پاکستان میں رعشے کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا؛ مریضوں کی تعداد6لاکھ ہوگئی

    کراچی:(اے پی پی)پاکستان میں پارکنسنز رعشا (ہاتھوں کا کپکپانے) کامرض تیزی سے پھیل رہاہے، اس وقت مریضوں کی تعداد6لاکھ ہے جو 2030تک دگنی ہوجائے گی، ملک میں رعشاکے مرض میں مبتلاافرادزیادہ تر 60 سال یااس سے زائدعمرکے ہیں لیکن اس بیماری میں 40 سے 50 سال کی عمرکے افرادبھی مبتلاہوجاتے ہیں۔ پاکستان میں پارکنسنزکی بیماری […]

  • مثبت آغاز کے باوجود بھارت نے پاکستان سے مذاکرات معطل کیے:ملیحہ لودھی

    نیویارک:(اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے مودی حکومت کے مثبت آغاز کے باوجود بھارت نے پاکستان سے مذاکرات معطل کر دئیے ، افغانستان میں امن کے لیے مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی سے امریکی وار کالج […]

  • وزیراعظم نوازشریف نے شجاعت عظیم کا استعفیٰ منظورکرلیا

    اسلام آباد:(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا استعفیٰ منظورکرلیا، شجاعت عظیم کا استعفیٰ دسمبردو ہزار پندرہ سے التوا میں تھا۔ شجاعت عظیم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن کے طور پر کام کررہے تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن کے شعبے میں شجاعت عظیم کی کاوشیں […]

  • قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی ہدایت کے بعد نشرکیا جاسکتا ہے،پرویزرشید

    اسلام آباد:(آئی این پی)وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی ہدایت کے بعد نشر کیا جاسکتا ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اطلاعات کے موقف کی تردید کردی، ایاز صادق کہتے ہیں ایوان کی کارروائی دکھانے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ وزیر اطلاعات نے قومی اسمبلی کے اجلاس […]

  • شمسی توانائی، دیگر شعبوں میں تعاون، چینی کمپنیوں اور پاکستان میں2 ارب ڈالر کے معاہدے

    بیجنگ:(آئی این پی)چینی صوبے سنکیانگ کی چینی کمپنیوں نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ دو ارب ڈالر کے معاہدوں کو حتمی شکل دے دی۔ نئے سمجھوتوں کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ چینی میڈیاکے مطابق سنکیانگ کے سربراہ ژانگ چن شیان نے ایک بیان میں کہا […]

  • پاکستان میں ڈمی حکومت ہے، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی

    نئی دہلی:(آئی این پی)بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما سبھرا مائنن سوا نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے مذاکرات کے بارے میں حالیہ بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈمی حکومت ہمیشہ حیلے بہانوں کی تلاش میں رہتی ہے اور کبھی اپنے الفاظ پر قائم نہیں رہتی۔ بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے […]

  • ٹیم کو اجازت نہ ملی تومودی کا دورہ پاکستان متاثر ہوگا، بھارت

    نئی دہلی/اسلام آباد:(آئی این پی) بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول نے اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ کو ٹیلی فون کر کے پٹھانکوٹ ایئر بیس حملہ کیس کی تحقیقات کیلیے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا۔ گزشتہ روزبھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول نے پاکستانی […]