خبرنامہ پاکستان

لاپتہ افراد کیس:بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے؛آنکھیں بند نہیں کر سکتے: چیف جسٹس

  • اسلام آباد:(اے پی پی)سپریم کورٹ نے ملک بھر سے لاپتہ افراد کے بارے میں وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد بھٹی کو ہدایت کی ہے کہ تمام رپورٹس ہر حال میں یکم مئی سے قبل جمع کرا دی جائیں۔ پانچ رکنی لارجر بنچ کے سربراہ چیف جسٹس […]

  • ڈیوڈ کیمرون کا اپنے والد کے آف شورفنڈ میں شئیرہو لڈرہونے کا اعتراف

    لندن:(اے پی پی)برطانیہ کے وزیراعظم نے اپنے والد کے آف شور فنڈ میں شئیرز ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم ان کا کہنا ہے وزیراعظم بننے سے پہلے شئیرز کو فروخت کردیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے والد کے فنڈ میں یونٹ ہونے کا اعتراف پانامہ پیپرز کے انکشاف کے پانچ دن بعد […]

  • پشاور،چترال اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور:(اے پی پی) پشاور،چترال اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، چترال اور گردو نواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی زمین میں گہرائی 118 کلو میٹر جب کہ اس کا […]

  • مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکا

    واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور امریکا کا موقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ واشنگٹن میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے مارک ٹونر […]

  • پاناما لیکس:وزیر اعظم کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

    لاہور:(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کے لئے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ اسی […]

  • کلبھوشن کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے :عبدالباسط

    نئی دہلی :(اے پی پی)بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے ، پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کشمنر عبدالباسط نے ہمسایہ ملک کی دوغلی پالیسی […]

  • کرپشن چھپانے کیلئے خیراتی ادارے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے :عمران خان

    بنی گالہ:(اے پی پی)عمران خان کہتے ہیں حکمرانوں کی کرپشن اور چوری بچانے کے لئے خیراتی ادارے کو نشانہ بنایا گیا ، ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سو جھوٹ بولے جا رہے ہیں ، وقت آ گیا ہے کہ پاناما لیکس کی صحیح معنوں میں تحقیقات ہو ، عوام کے مفاد میں زبردست آپشن لائے […]

  • پاکستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری سے باخبر ہیں: امریکہ

    واشنگٹن:(اے پی پی)میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے باخبر ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ مسلئہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مثبت پیش رفت ہوئی […]