خبرنامہ پاکستان

ایئر چیف مارشل سہیل امان سے عراقی فضائیہ کے سربراہ انور حماد امین احمد کی ملاقات

  • اسلام آباد:(اے پی پی) پا ک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے عراق فضائیہ کے چیف لیفٹیننٹ جنرل انور حماد امین احمد نے ملاقات کی‘ دوطرفہ دفاعی تعاون‘ پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پی اے ایف کے مطابق عراقی فضائیہ کے ایک وفد نے پیر کو […]

  • مسلح افواج پر قوم کا اعتماد ہمارا اصل اثاثہ ہے، سربراہ پاک فوج

    راولپنڈی:(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج پر قوم کا اعتماد ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پر آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں تربیتی علاقے کا دورہ کیا […]

  • میاں محمود الرشید نے پانامہ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی

    لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پانامہ مبینہ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔میاں محمود الرشید کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ […]

  • پانامہ لیکس معاملہ پر عابد شیر علی کاعمران خان کو مناظرے کا چیلنج

    فیصل آباد (آئی این پی)وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پانامہ لیکس کے معاملے پر عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز اور حسن نواز نے کوئی قانون نہیں توڑا، وزیراعظم کے بیٹوں کے تمام اثاثے جائز ہیں، ہم سے متعلق کوئی بھی غیر قانونی کام […]

  • پاناما دستاویزات نے بڑے بڑوں کے راز فاش کردیئے

    لندن:(اے پی پی)دنیا میں بڑے لوگ کیسے ٹیکس چوری کرتے ہیں پاناما دستاویزات نے راز فاش کردیا۔ان دستاویزات میں کئی ملکوں کے سربراہان سمیت کھلاڑیوں اور اداکاروں کا بھی نام ہے۔ کالا دھن سفید کرنے میں صرف سیاسیتدان،عالمی رہنما اور صنعتکار ہی شامل نہیں ہوتے بلکہ اس میں کھیل اور شوبز کے لوگ بھی برابر […]

  • ٹیکس چور وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہئے:عمران خان

    خیبر پختونخواہ:(اے پی پی)ٹیکس بچانے کیلئے بیرون ملک دولت کے اسیکنڈل میں نام آنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا عمران خان کہتے کہ نیب ، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے ٹو ئٹرپیغام میں کہا […]

  • پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی ،درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آباد:(اے پی پی)سپریم کورٹ نے سابق صدرپرویزمشرف کی تاحیات انتخابی نا اہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ۔ چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجربنچ نے پرویزمشرف کی تاحیات انتخابی نااہلی سے متعلق اپیل کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل قمرافضل نے موقف اختیار کیا کہ […]

  • آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج آرہے ہیں،نواز شریف

    اسلام آباد:(اے پی پی)وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ دہشتگرد راہ فراراختیارکررہے ہیں اور آسان اہداف کونشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے سعودی مجلس شورٰی کے چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ بن محمد الشیخ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال […]