خبرنامہ پاکستان

دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے‘ مل کر نمٹنا ہو گا: برطانوی ہائی کمشنر

  • لاہور:(اے پی پی)وزیراعلیٰ شہباز شریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے سانحہ گلشن اقبال پارک کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک تاریخ کا ایک بدترین واقعہ […]

  • راہداری:مغربی روٹ پر کام مکمل کر کے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائینگے: وزیراعظم

    اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل وزارت منصوبہ بندی سمیت متعلقہ وزارتوں کے افسران کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ اور منصوبوں کے بروقت تکمیل کیلئے اصلاحات کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کا دورہ کیا جبکہ اسحق […]

  • ایران بھارتی جاسوس کے ساتھی کو حوالے کرے: پاکستان

    اسلام آباد:(اے پی پی)پاکستان نے ایران سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے دوسرے ایجنٹ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ ایران بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے ساتھی راکیش عرف رضوان کو فوری گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرے۔ ایرانی سرزمین پر ’’را‘‘ کے موجود نیٹ ورک سے […]

  • دہشتگردی پاکستان اور چین کی مشترکہ دشمن ہے :طارق فاطمی

    واشنگٹن:(اے پی پی)واشنگٹن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ سید طارق فاطمی کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی ۔ چینی وزیر خارجہ نے سانحہ لاہور میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردی […]

  • کچھ عناصر پاکستان سے تعلقات کی مخالفت میں بےبنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں، ایران

    اسلام آباد:(اے پی پی ) ایران کے سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ عناصر پاک ایران تعلقات کی مخالفت میں بےبنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں لیکن اس سے دونوں ممالک کے مثبت اور خوش گوار تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کے ترجمان عباس […]

  • پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد:(اے پی پی ) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائیں گی۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم […]

  • بہترطرز حکمرانی میں خیبرپختونخوا اور پنجاب پہلے نمبر پر، پلڈاٹ رپورٹ

    اسلام آباد:(اے پی پی ) پلڈاٹ نے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے متعلق سال 2015 کی رپورٹ میں خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کو برابر قرار دیا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرینسی( پلڈاٹ) نے صوبائی حکومتوں کی 2015 کی کارکردگی سے متعلق سالانہ اسکور کارڈز جاری کیا ہے جس […]

  • میرپورخاص میں مصطفی کمال کے قافلے پر مخالفین کا حملہ، گاڑی پر پتھراؤ

    میرپورخاص:(اے پی پی ) پاک سرزمین کے رہنما مصطفی کمال کے قافلے پر مخالفین نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس ایڈوکیٹ کا قافلہ میرپور خاص پہنچا تومخالفین نے مختلف راستوں پر احتجاجی مظاہرے کیے جب کہ اس دوران […]