خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا ’’را‘‘ کے ایجنٹ تک بھارت کو سفارتی رسائی دینے پر غور

  • اسلام آباد:(آئی این پی) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو تک سفارتی رسائی کی درخواست آئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری […]

  • سپریم کورٹ نے یوسی 8 کوہلو میں دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا

    اسلام آباد:(اے پی پی)سپریم کورٹ نے یو سی 8 کوہلو تارڑ حافظ میں دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا ۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل تارڑ کی یو سی چیئرمین کی رکنیت ختم ، مامون تارڑ عہدے پر بحال ہو گئے ۔ یو سی 8 کوہلو تارڑ حافظ میں […]

  • وزیر اعظم معائنہ کمیشن کا وفاقی نظامت تعلیمات میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس

    اسلام آباد :(اے پی پی) وزیر اعظم معائنہ کمیشن نے وفاقی نظامت تعلیمات میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سفارش کی ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث محکمے کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ معائنہ کمیشن کو درخواست موصول ہوئی کہ […]

  • کل بھوشن یادیو 14 سال سے را کیلئے کام کررہا تھا، بھارتی اخبار کی تصدیق

    (آئی این پی )کل بھوشن یادیو 14 سال سے خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کررہا تھا۔ بھارتی اخبار ’’احمد آباد میرر‘‘ نے لکھا ہے کہ بھارتی بحریہ کے کمانڈر کل بھوشن یادیو کا مبارک حسین پٹیل کے نام سے پاکستان میں گرفتار ہونا انتہائی سنگین بات ہے، اس سے تصدیق ہوتی ہے کہ کل بھوشن […]

  • مشرف بغیر اجازت بیرون ملک کیسے چلے گئے :خصوصی عدالت

    اسلام آباد: (آئی این پی )غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر برہمی کا اظہار ، جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے پرویز مشرف بنا اجازت کیسے باہر چلے گئے کیا وفاق کو عدالتی حکم سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا ۔ جسٹس […]

  • پاکستانی معیشت کی ترقی قابل تعریف ہے:ایشیائی ترقیاتی بنک کی سالانہ رپورٹ

    اسلام آباد:(اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے اپنی حالیہ سالانہ رپورٹ میں پاکستانی معشیت کی ترقی کی تعریف کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے تحت جاری سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون کے دیگر اقدامات پاکستان کی ترقیاتی سرگرمیوں میں معاونت کی حامل ہے ‘ پائیدار اقتصادی […]

  • کچھ عناصر پاکستان ایران تعلقات سے خوش نہیں :ایرانی سفارتخانہ

    اسلام آباد: (آئی این پی) پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے بھارتی را افسر کلبھوشن یادیو کے معاملہ کچھ عناصر کی طرف سے قیاس آرائیوں کے حوالہ سے کہا ہے کہ یہ عناصر ایرانی صدر کے دورہ کی کامیابیوں کو پهیکا کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ عناصر ایران پاکستان کے درمیان فروغ پاتے تعلقات سے […]

  • ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کا تبادلہ، سرفراز مرچنٹ کی انکوائری رک گئی

    اسلام آباد(آئی این پی)ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد انعام غنی کے تبادلے کے باعث ایم کیو ایم کی قیادت پر سرفراز مرچنٹ کے سنگین الزامات کی انکوائری رک گئی ہے ،دوسری طرف وزارت داخلہ کے خط کے باوجود سندھ حکومت سمیت کسی بھی انٹیلی جنس ادارے نے ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف […]