خبرنامہ پاکستان

پاکستان سے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں،نریندر مودی

  • نئی دلی:(اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے یوم پاکستان پر پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ […]

  • پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود چکنا چور ہوجائیں گے: مولا بخش چانڈیو

    عمرکوٹ: (اے پی پی)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جس نے بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑا وہ سیاسی طور پر خود ہی ختم ہو گیا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے اور مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا […]

  • اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایک نئےباب کااضافہ،یوم پاکستان کی تقریب

    نیویارک:(اے پی پی)اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایک نئےباب کااضافہ ہواہے۔پاکستان مشن کےزیرانتظام اورجیوٹی وی کی شراکت سےجنرل اسمبلی میں یوم پاکستان کی شاندارتقریب ہوئی جس میں راحت فتح علی خان نے پرفارم کیا۔ استاد راحت فتح علی خان نے بےمثل پرفارمنس پیش کرکےسفارتکاروں سمیت دنیابھرسےآئی شخصیات پرسحرطاری کردیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوم […]

  • ملک بھر میں ہندو برادری ہولی جوش و خروش سے منا رہی ہے

    کراچی:(اے پی پی)ملک بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے ،اس موقع پر تھر میں بھی بھوک پیاس اور غربت و افلاس سے مرجھائے چہرے ہولی کے رنگوں سے رنگ گئے ہیں۔ یوں تو ملک بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی بھر […]

  • ماسکو میںپھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی:قاضی خلیل اللہ

    اسلام آباد(اے پی پی)روس میں پاکستان کےسفیرقاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی مسافروں سے متعلق رات کو 8بجے پتہ چلا ، اسی وقت معاملہ روسی وزارت خارجہ سے اٹھایا ، ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ روس میں پاکستان کے سفیر قاضی خلیل اللہ نے جیونیوز سے گفتگو […]

  • اقوام متحدہ میں پاکستانی ثقافت پیش کرنےپرفخرہے:ملیحہ لودھی

    نیویارک:(اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی ثقافت پیش کرنے پر فخر ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کےجنرل اسمبلی ہال میں یوم پاکستان کی تاریخی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کہاکہ صوفی ازم دنیا میں منصفانہ معاشرے کےقیام […]

  • یوم پاکستان مبارک ہو،اقوام متحدہ کےسیکریٹری کااردومیں پیغام

    نیویارک(اے پی پی)اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نےاردومیں بات کرتےہوئے یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ بان کی مون نے اپنے پیغام میں اس بات پرافسوس ظاہر کیاہےکہ وہ جنرل اسمبلی میں ہونے والی صو فی نائٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم ان کاکہناہے کہ صوفیانہ موسیقی اسلام کی حقیقی تعلیمات کو […]

  • صوفی ازم دنیا میں منصفانہ معاشرے کےقیام کی علامت ہے:ملیحہ لودھی

    نیویارک:(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ صوفی ازم دنیا میں منصفانہ معاشرے کےقیام کی علامت ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوم پاکستان کی تاریخی تقریب سے خطاب میں کہی جس کا میڈیا پارٹنر جیو ٹی وی ہے۔ یوم پاکستان کے […]