خبرنامہ پاکستان

پاکستانی ہتھیاروں کی مانگ بڑھ گئی: جنرل راحیل

  • اسلام آباد:(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گذشتہ روز پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا۔ ادارے کو جدید بنانے اور اس کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ہونے والی پیشرفت دیکھنے کے سلسلہ میں یہ ان کا دوسرا دورہ تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی او ایف لیفٹننٹ عمر […]

  • سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی غیر رسمی ملاقات

    اسلام آباد:(آئی این پی) نیپال میں ہونے والی سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپال کے شہر پوکھرا میں جاری 19 ویں سارک کانفرنس کی سائیڈ لائن کے موقع پر پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد […]

  • پیمرا کا نیب کی شکایت پر سما ٹی وی کو معافی نشر کرنے کا حکم

    اسلام آباد(آئی این پی)پیمرا کونسل آف کمپلینٹس اسلام آباد نے قو می ا حتساب بیورو (نیب) کی طرف سے سما ء ٹی وی کے خلاف چیئرمین نیب کے حوالے سے بے بنیاد اور ہتک آمیزخبریں نشر کرنے پر دائر کردہ دو مختلف شکایات کی سماعت کرتے ہو ئے سما ٹی وی کو اسی طرز پر […]

  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سانحہ اے پی ایس اورچارسدہ کے ذ مہ داروں کا تعین ضروری ہے:اسفند یار ولی

    اسلام آباد(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس سکول پشاور اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے واقعات پر جوڈیشنل کمیشن قائم کر کے ذمہ داران کا تعین کر لیا جاتا تو دہشت گردوں کا نیٹ ورک کمزور کیا جا سکتا تھا۔لگتا یہ ہے کہ […]

  • دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں بےمثال ہیں:پرویز رشید

    اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپنےبچوں کوپُرامن پاکستان دیناچاہتےہیں، دہشت گرد ی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرفرازمرچنٹ نےایف آئی اےکوبیان جمع کرانےکی حامی بھرلی ہے جبکہ حقوق نسواں بل پرعلماسےمشاورت طلب کرلی […]

  • جعلی کرنل اورمیجرسمیت 5 جعلسازملزمان گرفتار

    کراچی:(اے پی پی)فیروزآباد پولیس نے جعلی کرنل اور جعلی میجر سمیت 5 ملزمان کوگرفتار کرکے درجنوں پلاٹوں کی جعلی فائلیں اور سرکاری ملازمتوں کے جعلی تقررنامے برآمد کرلیے، ملزمان میرمنورعلی تالپور سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے نیب میں قائم مقدمات ختم کرانے کا جھانسہ دیکر رقوم وصول کرچکے ہیں۔ فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے […]

  • پاکستان کی اطلاع پر بھارتی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    احمد آباد:(اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا اور وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی اطلاع پر بھارت نے 10 میں سے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی بھارتی ریاست گجرات میں […]

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

    راولپنڈی:(اے پی پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالعدم تحریک طالبان کے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جن میں غیر ملکیوں کے قتل سمیت مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی […]