خبرنامہ پاکستان

بڑے بجلی ڈیفالٹر ز سے 104 ارب روپےبقایاجات نیب وصول کرےگا

  • اسلام آباد(اے پی پی)چارلاکھ 42 ہزار سے زائد بجلی ڈیفالٹر ز سے 104 ارب روپے سے بقایا جات کی وصولی نیب کرے گا، وزارت پانی وبجلی نے تفصیلات حوالے کردیں۔ مجموعی طور سرکاری ونجی ادارے 657ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ چارلاکھ 42 ہزارڈیفالٹرز کےذمہ 104 ارب روپے بقایا ہیں۔ ان سے رقم وصول کرکےدیں۔ وزارت […]

  • سلمان تاثیر کا بیٹا کچلاک سے بازیاب

    وئٹہ: حساس اداروں نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو بلوچستان کے علاقے کچلاک سے بازیاب کر وا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز تاثیر کی صحت ٹھیک ہے اور انھیں بحفاظت لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب اغوا میں ملوث افراد کی گرفتاری کی اطلاع […]

  • خرم دستگیرسے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا،افغان سفیرعمرزخلوال سعودی سفیرعبداﷲ ملاقاتیں

    اسلام آباد ۔(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تجارت میں نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے پر توجہ دیں، افغانستان کو گزشتہ سال تجارت میں دی گئی سہولیات کی بدولت پاکستان کے راستے افغان ٹرانزٹ کارگو کے کنٹینروں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کا وژن […]

  • پاکستان کے اقتصادی اشاریئے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں،وزارت خزانہ

    اسلام آباد ۔(اے پی پی) پاکستان کے اقتصادی اشاریئے استحکام کے بعد مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، مہنگائی میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک میں اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال کو بھی اطمینان بخش قرار دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعداد […]

  • تحفظ خواتین ایکٹ مغرب کا چربہ ہے:مولانا شیرانی

    لاہور: (اے پی پی) گلوبل فورم آن اسلامک فنانس کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ خواتین ایکٹ کے کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا بلکہ مکمل طور پر قانون کو ہی مسترد […]

  • خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پالیسیوں کی تشکیل ریاست کی ذمہ داری ہے ،عمران خان

    اسلام آباد ۔ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت خواتین کو بااختیار اور قومی تعمیر میں ان کے بھرپور کردار کیلئے محفوظ سازگار ماحول کے لئے پرعزم ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں […]

  • وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگرکیا: ڈاکٹر آصف کرمانی

    اسلام آباد ۔(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے۔ پیر کو یہاں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں […]

  • پاکستان کا ایجنٹ ہونے پر فخر ہے، کوئی آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو اعتراض نہیں:عبدالباسط

    نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ایجنٹ ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں جس پر فخر ہے، کوئی آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو اس پر اعتراض نہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق عبدالباسط نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ […]