خبرنامہ پاکستان

پاکستان نے جوہری اسلحہ کی سیکیورٹی کے لئے درکار ضروری اقدامات کر رکھے ہیں:امریکی ترجمان

  • واشنگٹن۔ (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان نے جوہری اسلحہ کی سیکورٹی کے لئے درکار ضروری اقدامات کر رکھے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کیری نے اپنی پریس بریفننگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کی حکومت جوہری اسلحہ […]

  • سینٹ: بھارت سے زیادہ پانی لینے کے لئے معاہدے پر نظرثانی کی جائے، اپوزیشن کی قرارداد منظور

    اسلام آباد ( آئی این پی) سینٹ نے سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی سے متعلق قرارداد کی منظوری دیدی ہے۔ سینیٹر کریم احمد خواجہ نے قرارداد پیش کی کہ حکومت سندھ طاس معاہدہ 1960ء میں نئی دفعات کے اضافے کی غرض سے اس معاہدے پر نظرثانی کرے، وقت گزرنے کے ساتھ بہت سی چیزیں تبدیل […]

  • وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کی ملاقات

    اسلام آباد ۔(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے منگل کو یہاں ون آن ون ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ ، پاک ۔ برطانیہ تعلقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف جاری تعاون، منظم جرائم […]

  • اسلام آباد:300 دہشت گردوں کے تیزرفتار ٹرائل کیلیے7 نئی عدالتیں بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:(آئی این پی )وفاقی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت میں تیزی لانے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں7 نئی انسداد دہشت گردی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وفاقی وزارت قانون وانصاف کے عہدے دار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس کوبتایاکہ دہشت گردوں […]

  • سنگین غداری کیس:بیان ریکارڈ کرانے کے لئے مشرف طلب

    اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 31مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی۔استغاثہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی۔عدالت نے […]

  • ویمنز ڈے: پاکستانی خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منو ارہی ہیں

    کراچی:(اے پی پی)پاکستان جیسے معاشرے میں گھر کی چاردیواری سے لے کرزندگی کے مختلف شعبہ جات میں خواتین کوجدوجہد کرنا پڑتی ہے پر باہمت خواتین ہارنہیں مانتیں آج پاکستانی خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ سائنس کا میدان ہو تو آئن اسٹائن کا کشش ثقل کا نظریہ درست ثابت کرنےوالے ماہرین کی […]

  • آصف زرداری واشنگٹن سے لندن پہنچ گئے

    لندن(اے پی پی)پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری واشنگٹن سے لندن پہنچ گئے۔وہ دو ہفتے لندن میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری وسطی لندن کے ایک ہوٹل میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔ میڈیکل چیک اپ کے بعد آصف زرداری لندن میں پہلے سے […]

  • سرفرازمرچنٹ کےبیانات پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش

    اسلام آباد(آئی این پی)ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ طارق محمود کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے سرفراز مرچنٹ کے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں دیے گئے بیان پر رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیش کی اور مزید تحقیقات کی سفارش کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ […]