خبرنامہ پاکستان

سینیٹ میں مستقبل مارکیٹ ترمیمی بل 2015ء متفقہ طور پر منظور

  • اسلام آباد:(اے پی پی)سینیٹ نے مستقبل مارکیٹ ترمیمی بل 2015 ءمتفقہ طور پر منظور کرلیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سیکریٹری دفاعی پیداوار کو متبادل وزیر کو توجہ دلاؤ نوٹس پر بریف نہ کرنے کی وجہ سے استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات کردیں۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے مستقبل مارکیٹ ترمیمی […]

  • پٹھانکوٹ حملے کے زخم اور ہمارے فوجیوں کا خون اب بھی تازہ ہے: شیوسینا

    ممبئی (آئی این پی )ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بی جے پی سے کہا ہے کہ وہ وزیراعلی ہماچل پردیش سے سبق سیکھتے ہوئے بھارتی سرزمین پر پاک بھارت ٹی 20میچ کو رکوائے اور پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی لگائی جائے، کیونکہپٹھانکوٹ حملے کے زخم اور ہمارے فوجیوں کا خون اب بھی تازہ […]

  • راجا پرویز اشرف کیخلاف 2 رینٹل پاور ریفرنسز کی سماعت

    اسلام آباد:(اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کے خلاف پیراں غائب اور ساہو وال رینٹل پاور ریفرنسز کی سماعت کی۔ استغاثہ کے ایک گواہ واپڈا کے ملازم سلمان اقبال کا بیان قلمبند کیا گیا جبکہ ایک ملزم سابق سیکرٹری وزارت پانی و […]

  • یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ الطاف حسین کے “را” سے تعلقات ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی:(اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ الطاف حسین کے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے تعلقات ہیں۔ کراچی میں انیس قائمخانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم […]

  • پاکستان کو سی پیک سے 25ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی:اقتصادی راہداری اجلاس

    اسلام آباد (آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ چین کے پانچ سالہ معاشی پروگرام کا حصہ ہے جس پر نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں غور کیا جائے گا ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی قیادت پاکستان سمیت علاقے کے تمام ملکوں میں اپنے سفارتی ایجنڈے کے طورپر اعلیٰ سطح کے […]

  • ملا فضل اللہ ایسی جگہ ہیں جہاں افغان حکومت کا کنٹرول نہیں،افغان سفیر

    پشاور(آئی این پی )پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کہاہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ افغانستان کے ایک ایسے علاقے میں موجود ہیں جہاں افغان حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ، پاکستان اور افغانستان میں ایسے عناصر موجود ہیں جو مذاکرات ہوتا دیکھ نہیں سکتے،سمجھ نہیں […]

  • پاکستان پیرس معاہدے کے تناظر میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے:زاہد حامد

    اسلام آباد ۔(اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان پیرس معاہدے کے تناظر میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمتنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ وہ جمعرات کو فرانس کے سرکاری ترقیاتی بینک اے ایف ڈی کے وفد سے گفتگو […]

  • پاکستان کاعافیہ صدیقی کا معا ملہ امریکہ سے اٹھانے کا اعلان:نفیس زکریا

    اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق بھارت سے اضافی شواہد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لئے بھرپور تعاون کر رہا ہے تاہم اضافی شواہد کے حوالے سے بھارتی جواب کے منتظر ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ خارجہ سیکرٹری ملاقات […]