خبرنامہ پاکستان

فضل الرحمن نے متحدہ اور ن لیگ میں ثالثی کرانے سے انکار کر دیا

  • کراچی:(اے پی پی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم کیو ایم اور حکومت کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کے معاملے کو زندگی کا بدترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ اور پھر واپسی سمجھ سے بالاتر عمل ہے۔گزشتہ روز ایکسپریس […]

  • خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا‘‘ اعتزاز کا ڈار پر طنز

    اسلام آباد:(اے پی پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پالیسی بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج اسحاق ڈار کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں، مسکراہٹ اس وقت ہوتی ہے جب انھیں قرضہ مل جائے۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اسحاق […]

  • جاپان آئی ڈی پیز بحالی کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد دے گا

    اسلام آباد:(اے پی پی) حکومت جاپان نے فاٹا متاثرین اور افغان مہاجرین کے لئے پاکستان کو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاپان یہ امداد اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں یواین ڈی پی، یو این ایچ سی آر، یونیسف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے فراہم کرے گا۔ اس […]

  • کوئی 100 ٹریلین بھی دے تو ایٹمی اثاثے ختم نہیں کرینگے، اسحٰق ڈار

    اسلام آباد: (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوئی100 ارب تو کیا 100 ٹریلین بھی دے تو ایٹمی اثاثے ختم نہیں کیے جائیں گے، پاکستان ہمیشہ ایٹمی ملک رہے گا، سینیٹ کوملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ رواں سال3ہزارارب سے زائدکی ٹیکس وصولیاں کریں […]

  • پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق بھارت سے اضافی شواہد مانگ لئے

    اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق بھارت سے اضافی شواہد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لئے بھرپور تعاون کر رہا ہے تاہم اضافی شواہد کے حوالے سے بھارتی جواب کے منتظر ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ […]

  • مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئےپارلیمانی بورڈ تشکیل

    اسلام آباد:(اے پی پی)مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔میاں نواز شریف پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہونگے ، آزاد کشمیر انتخابات کے لئے ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ 18 ممبران پر مشتمل ہے۔ نواز شریف پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہونگے ، راجہ ظفر الحق ، […]

  • مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    اسلام آباد:(اے پی پی)وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے روم میں مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی طرف سے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ […]

  • سینیٹ میں شرمین عبید چنائے کو خراج تحسین پیش کرنیکی قرارداد منظور

    اسلام آباد:(اے پی پی) چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف کام کرنے پر شرمین عبید چنائے سمیت سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی دیگر خواتین […]