خبرنامہ پاکستان

پاک، امریکامذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

  • واشنگٹن(اے پی پی)پاکستان اور امریکا کے درمیان طویل المدتی پارٹنر شپ کے تحت معیشت ، سیکورٹی ،دہشت گردی اور دیگر اہم امور پر دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔واشنگٹن میں پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے طویل المدتی پارٹنرشپ پراتفاق […]

  • آصف زرداری جمعرات کونیویارک میں پریس کانفرنس کرینگے،رحمان ملک

    نیویارک:(اے پی پی)سابق صدرآصف زرداری جمعرات کونیویارک میں پریس کانفرنس کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے جیونیوز کے نمائندے عظیم میاں کوانٹرویو میں بتایا کہ اس پریس کانفرنس میں وہ ملک کودرپیش موجودہ صورتحال پربات کریں گے۔سابق صدر زرداری کی پریس کانفرنس سے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سےمتعلق ان کامؤقف واضح ہونے کاامکان […]

  • بھارت اور پاکستان ہر چھ ماہ بعد قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں:خرم دستگیر

    اسلام آباد ۔(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان ہر چھ ماہ بعد قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں‘ پاکستانی قیدیوں تک قونصلر رسائی مانگی گئی ہے۔ منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر سحر کامران نے پاکستان اور بھارت کے مابین تبادلہ کئے گئے قیدیوں […]

  • وزیراعظم سے اسلام آباد کے نومنتخب میئرکی ملاقات

    اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آبادکے نومنتخب میئرنے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نومنتخب بلدیاتی نمائندے ترقی کیلئے کرداراداکریں حکومت تعاون کرے گی۔وزیراعظم نوازشریف سے اسلام آباد کے نومنتخب میئرشیخ انصرنے اسلام ایباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے شیخ انصرکومیئرمنتخب ہونے پرمبارکباد دی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ امید ہے […]

  • نواز شریف کے حوالے سے زرداری نے یو نہیں رائٹ ٹرن لیا :گیلانی

    ملتان:(اے پی پی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے حوالے سے آصف زرداری نے یو نہیں بلکہ رائٹ ٹرن لیا ہے لیکن نیب کا سامنا کرنے کے باوجود آج بھی اداروں کا احترام کرتے ہیں ۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود […]

  • مسافروں کوبغیر ویزا اور اجازت کے پاکستان لانے والی ایئر لائنز کو 75 لاکھ روپے کے جرمانے کئے:وزارتِ داخلہ

    اسلام آباد ۔(اے پی پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی شخص کو بغیر ویزا اور اجازت کے پاکستان لانے والی مختلف ایئر لائنز کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران 75 لاکھ روپے کے جرمانے کے نوٹس جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 25 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع […]

  • پی آئی اے:کا طیارہ فضا میں غیر ملکی پرواز سے تصادم سے بال بال بچ گیا

    کراچی:(آئی این پی)قومی ایئرلائن کا طیارہ فضا میں ایک اور غیر ملکی پرواز کے سامنے آگیا تاہم دونوں طیاروں کے پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کی جانیں بچالیں۔ پاکستان ائیر لائن کی پرواز پی کے 247 سیالکوٹ سے دمام جارہی تھی کہ ایران کی فضائی حدود میں 38 ہزار فٹ کی […]

  • مردم شماری پر40سے 50 کروڑ روپے خرچ ، مرحلہ وار نہیں کرائی جا سکتی:آصف باجوہ

    اسلام آباد (آئی این پی) ادارہ شماریات کے چیئرمین آصف باجوہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر ابھی تک 40سے 50 کروڑ روپے خرچ ہوچکے،مردم شماری مرحلہ وار نہیں کرائی جا سکتی،مردم شماری کیلئے پولیس نہیں فوج درکار ہے، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے،نئی تاریخ سے متعلق فوج اور صوبوں […]