خبرنامہ پاکستان

کبھی آصف علی زرداری سے معافی نہیں مانگی:سیف الرحمان

  • دبئی (آئی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے سابق سربراہ سیف الرحمان نے کہاہے کہ دیانتداری سے بنائے گئے مقدمات کا مقصد نظام کو لٹیروں سے بچاناتھا، کبھی آصف علی زرداری سے معافی نہیں مانگی ، آصف علی زرداری کے خلاف کیس ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی بنائے گئے تھے۔وہ جمعہ کو نجی ٹی […]

  • حکومت کا 55 ناکارہ ریلوے انجنز کی خریداری کی تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:(آئی این پی)حکومت نے ریلوے کے 55 ناکارہ انجنوں کی خریداری کی تحقیقات نیب کے بجائے ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں نیب پر حکومت کے تحفظات ہیں ، نیب مقدمات کو سالہا سال لٹکا کے رکھتا ہے ، فیصلہ نہیں ہوتا ۔ نیب […]

  • حکومت اور ادویہ ساز کمپنیوں کے درمیان مذاکرات نہ ہوسکے

    اسلام آباد:(آئی این پی) ادويات کی قیمتیں بڑھانے کے معاملہ پر حکومت دوا ساز کمپنیوں کا انتظار کرتی رہی ، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کہتی ہیں کہ کچھ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے غلط بیانی کرکے حکم امتناعی لیا اور قیمتیں بڑھائیں ، اپوزیشن معاملہ پر سیاست نہ کرے ۔ حکومت اور دوا ساز کمپنیوں […]

  • سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل ملازمین کو پینشن اور مراعات دینے کا حکم

    اسلام آباد:(آئی این پی)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کو پینشن اور مراعات دینے کا حکم دے دیا ، عدالت نے پی ٹی سی ایل کی نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جس طرح چاہتی ہے ریاستی اداروں کو فروخت کر دیتی ہے ۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی […]

  • نیب سے ایک ہفتے میں محکمہ ریلوے میں کرپشن سے متعلق تفصیلات طلب

    اسلام آباد:(آئی این پی) قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے نیب سے ایک ہفتے میں محکمہ ریلوے میں کرپشن سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔نیب حکام نے قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کو 25 لوکو موٹو انجنوں کے معاملے پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ ریلوے حکام نے ہمیں یہ کیس ختم کرنے […]

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز مسترد

    اسلام آباد:(آئی این پی) وزارت پٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز مسترد کردی۔ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 45 پیسے تک کمی کی تجویز دی گئی تھی، اوگرا نے لائٹ ڈیزل 5 روپے […]

  • نیب زدہ لوگ اِس کی کارکردگی متنازعہ بناکر محفوظ راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں:لیاقت بلوچ

    اوکاڑہ(آئی این پی) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمالیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نیب زدہ لوگ اِس کی کارکردگی متنازعہ بناکر محفوظ راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں ۔نیب میں اگر کچھ خامیاں تھیں تو حکومت نے پہلے قانون سازی کیوں نہ کی ،بے وقت کی راگنی بجاکر کرپشن زدہ لوگوں کو بچانے کی کوشش کی […]

  • حکومتوں کے خود مختار اداروں کے ذمہ ایک کھرب 52 ارب 78 کروڑ سے زائد رقم واجب الادا ہے‘خواجہ آصف

    اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے خود مختار اداروں کے ذمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مطابق ایک کھرب 52 ارب 78 کروڑ سے زائد رقم واجب الادا ہے‘ سب […]