خبرنامہ پاکستان

پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے پر بہت صدمہ ہے:بھارتی وزیردفاع

  • نئی دہلی:(آئی این پی )بھارتی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے پر بہت صدمہ ہے، امریکا سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے سے متعلق بھارتی حکومت پاکستان کو […]

  • موسم کی ادا میں تبدیلی:مختلف علاقوں میں بارش،جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی

    اسلام آباد /لاہور/راولاکوٹ (آئی این پی )موسم کی ادا میں تبدیلی ، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ، اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں بوندا باندی ، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ، موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ […]

  • وزیراعظم سےگریڈ 22میں ترقی پانے والے افسران کی ملاقات

    اسلام آباد: (آئی این پی ) وزیراعظم نواز شریف سے گریڈ 22میں ترقی پانے والے افسران نے ملاقات کی ہے ۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ افسران کی ترقی میرٹ اور شفافیت کی بنیاد […]

  • جلیل عباس جیلانی کی نرگس ماول والا کو دورہ پاکستان کی دعوت

    واشنگٹن:(اے پی پی)امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے پروفیسر نرگس ماول والا کو خط لکھ کرپاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔پاکستانی سفارت خانہ نرگس ماول والا کو سول اعزاز کے لیے نامزد کرے گا۔امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے نرگس ماول والا کو خط لکھ کر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب […]

  • پاکستانی حجاج کو اس برس تمام سہولتیں دی جائیں گی، سعودی وزیر

    جدہ.:(اے پی پی)سعودی وزیر حج ڈاکٹر بندر الحجار نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستانی حجاج کو اس برس تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سےملاقات میں کہی۔اس موقع پر سیکریٹری مذہبی امور سہیل عامر ، ساجد یوسفانی، امتیاز شاہ اور سفیر پاکستان منظور […]

  • پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کی سفارش

    اسلام آباد:(اے پی پی) پٹھان کوٹ واقعہ پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے واقعہ کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کی سفارش کردی۔پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں اہم موڑ آ گیا۔ ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ واقعہ پرخصوصی تحقیقاتی ٹیم کے تین تفصیلی اجلاس منعقد ہوئے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے واقعہ کا مقدمہ پاکستان میں […]

  • مشتبہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد:(اے پی پی)ملک میں فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کی فہرستوں کا جائزہ لے کر ان کے خلاف سخت کارروائی اور مشتبہ افراد سے ریاستی سہولیات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیکٹا 1.6 ارب روپے کا بجٹ ملنے کے بعد متحرک ہوگئی، ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کے لیے صوبائی حکومتوں […]

  • اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے حکومت کو وارننگ دے ڈالی

    اسلام آباد:(اے پی پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگراپوزیشن ماضی کی روش پر آ گئی تو اسے لگ پتہ جائے گا کہ اپوزیشن ہوتی کیا ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ معلومات کے بغیر اپوزیشن کا چوکے چھکے لگانا درست نہیں۔ پی […]