خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم ہفتے کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوں گے

  • اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز دو روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ سول قیادت سے ملاقات کریں گے. تفصیلات کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان کا پہلا دورہ ہوگا. موصولہ اطلاعات کے مطابق گورنربلوچستان اور وزیراعلیٰ جام کمال کوئٹہ پہنچنے پروزیراعظم […]

  • پنجاب اسمبلی میں رانا مشہود کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو متنازعہ بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ پارٹی رکنیت معطل ہونے کے بعد اب اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متنازعہ بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کی وضاحتیں کام نہ آئیں۔ رانا […]

  • ولدیت سےنام ہٹانےکے معاملے پرعدالت نےچند سوالات اٹھا دیئے

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کفالت نہ کرنے پر دستاویزات میں سے والد کا نام نکال کر ‘بنت پاکستان’ لکھنے کی درخواست کرنے والی لڑکی کے کیس کی سماعت کے دوران چند سوالات اٹھاتے ہوئے شرعی طور پر معاونت طلب کرلی۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے نادرا اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹسز […]

  • کرتار پور بارڈر بھارت سے مذاکرات کی صورت میں ہی کھل سکتا ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے بھارت کو منا نہیں رہے، بھارت کی جانب سے پہلے خط آیا تھا، کرتار پور تب ہی کھل سکتا ہے جب بھارت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا […]

  • سانحہ 12 مئی: سندھ ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کیلئے نگران جج تعینات کردیا

    کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لیے تشکیل جے آئی ٹی کے لیے نگران جج تعینات کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی 2007 کے کیس کا محفوظ فیصلہ 11 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں سنایا جس میں عدالت نے سانحہ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی […]

  • حنیف عباسی کواٹک سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا.

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو اٹک سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا۔ آئی جی جیل پنجاب شاہد بیگ کے مطابق حنیف عباسی کو ان کی صحت کے پیش نظرلاہورمنتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ لیگی رہنما حنیف عباسی کو 21 جولائی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی […]

  • ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی مشترکہ امیدوارلانےپرمتفق

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹنڈیاں والا(پنجاب ) کے علاوہ ملک کے دیگر تمام حلقوں سے مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے […]

  • ڈیم کافیصلہ پیپلزپارٹی نےکیااورزمین کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی:قمرزمان کائرہ

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈیم بنانے کا فیصلہ پیپلزپارٹی نے کیا اور زمین کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی، ن لیگ کی حکومت نے ڈیم کی زمین کے معاملات کو حتمی شکل دی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہر حکمران کو آنے سے پہلے […]