خبرنامہ پاکستان

یوم آزادی پرحکومت پاکستان کا30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

  • اسلام آباد: حکومت پاکستان نے یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کےمطابق یوم آزادی پر بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جب کہ رہائی پانے والے قیدیوں میں 27 بھارتی ماہی گیربھی شامل ہے۔ ترجمان […]

  • عامرلیاقت حسین

    عامر لیاقت کونفرت انگیز پروگرام اور توہین عدالت کاشوکاز نوٹس جاریکر دیا گیا

    نجی ٹی وی پر نفرت انگیز پروگرام اور توہین عدالت کے معاملہ پر عدالت عظمی نے تحریک انصاف کے ایم این اے اور اینکر عامر لیاقت حسین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عامر لیاقت کی جانب سے ٹی وی پر نفرت انگیز پروگرام کے ذریعے توہین عدالت کے معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس […]

  • رانا ثنا اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم دے دیا، جب کہ آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔ لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کو سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس […]

  • بلوچستان عوامی پارٹی نے نمبر گیم پورا ہونے پر بلوچستان میں مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کر دیا

    بلوچستان عوامی پارٹی نے نمبر گیم پورا ہونے پر بلوچستان میں مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ جام کمال وزیراعلیٰ ہوں گے۔ پی ٹی آئی سمیت چھ جماعتیں حکومت کا حصہ ہوں گی بلوچستان عوامی پارٹی کی سربراہی میں چھ جماعتی اتحاد نے بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے درکار اکثریت حاصل کرلی,کوئٹہ میں مشترکہ […]

  • 2013 کے انتخابات کا معیار 2018 سے بہتر تھا، پلڈاٹ

    اسلام آباد: حالیہ الیکشن کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس ) میں خرابی اورووٹوں کی گنتی کے عمل سے متعلق شکایات کے باعث 2013 کے انتخابات کا معیار حالیہ انتخابات سے بہتر تھا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لاجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرینسی (پلڈاٹ) نے انتخابات کے معیار کا […]

  • محسن پاکستان ڈاکٹررتھ فاؤ کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

    پاکستان میں جذام کا مرض ختم کرنے والی رتھ فاؤ کی آج پہلی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹررتھ فاؤ 9 ستمبر 1929 کو پیدا تو جرمنی میں ہوئیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی کے 57 سال پاکستان میں انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردیئے۔ اس عظیم اور باہمت خاتون […]

  • محمود اچکزئی کو نوازشریف سے ملنے نہیں دیا گیا

    اسلام آباد: پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود اچکزئی کو اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے اور میاں نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنما اڈیالہ جیل پہنچ رہے ہیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ […]

  • عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد، تحریری فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے این اے 108 فیصل آباد میں لیگی رہنما اور سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ نے عابد شیرعلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ […]