خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ،غیرملکی سمیت دومنشیات اسمگلرگرفتار

  • نیواسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے دو مسافروں سے ہیروئن برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق گرفتار پاکستانی مسافر اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا جا رہا تھا۔ تلاشی کے بعد مسافر سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد کیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ حکام […]

  • چین میں پھسنےپاکستانیوں کی واپسی کےلیےشاہین ائیرلائنزکاطیارہ اڑان نہ بھرسکا

    چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئےشاہین ائیرلائنز کا طیارہ روانہ نہیں ہوسکا۔ چین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ ابھی تک حال نہیں ہوسکا۔لاہورسے شاہین ائیرلائنز کا طیارہ چین روانہ نہیں ہوسکا۔ شاہین ائیرویزکاکہناہےکہ طیارے کا انتظام کررہے ہیں، جلد روانہ کردیا جائےگا۔ گذشتہ روزسول ایوی ایشن نےشاہین ایئرکواڑان […]

  • صاف پانی اسکینڈل: ’زیر حراست ملزم نے شہباز شریف کے خلاف ثبوت فراہم کردیے‘

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں موجود ایک اورملزم نےمختلف اسکینڈل میں ان کے ملوث ہونےکا الزام لگاتے ہوئے ’ثبوت‘ فراہم کردیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے […]

  • تعلیم دشمن عناصر کے چلاس میں 12 تعلیمی اداروں پر حملے، املاک کو آگ لگادی

    چلاس: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے ٹاون چلاس میں تعلیم دشمن عناصر نے تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے املاک کو آگ لگا دی۔ چلاس میں رات گئے نامعلوم افراد نے تعلیمی اداروں میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد املاک کو آگ لگانے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تعلیم دشمن عناصر […]

  • آئی ایم ایف پیکج کوسی پیک کے ساتھ مشروط کرنا درست نہیں، نگران وزیر خارجہ

    نگران وزیر خارجہ حسین ہارون نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کومعلوم ہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا بیل آؤٹ پیکج سےمتعلق بیان نا مناسب ہے۔ نگران وزیر خارجہ حسین ہارون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیل آؤٹ پیکج سےمتعلق بیان نا مناسب […]

  • عمران خان کے خلاف

    عمران خان کی وزارت عظمیٰ کیلئے تقریب حلف برداری سادگی سے کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے تقریب حلف برداری سادگی سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حلف برداری کی تقریب نہایت سادگی سے کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں بیرونی شخصیات […]

  • سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے فواد حسن فواد کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل میں 5 جولائی 2018 کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد […]

  • قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کوٹف ٹائم دینےکیلئےاپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام آباد میں ہوگی، جس کے دوران سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم، اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے لیے مشترکہ امیدوار لانے سمیت مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔ متحدہ اپوزیشن کی […]