خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے اسٹاف نے مسافر کا 7500 پاؤنڈز سے بھرا پرس واپس کردیا

  • لندن: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے لندن کی پرواز میں مسافر اپنا پرس طیارے میں بھول گیا تاہم عملے نے اس میں موجود سات ہزار پانچ سو پاؤنڈز مسافر تک پہنچادیے۔ اسٹیشن مینیجر سجاداللہ کے مطابق مسافر زاہد شاکر نے پی آئی اے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ سجاد اللہ نے […]

  • سپریم کورٹ: سیکریٹری دفاع سے فوج میں دہری شہریت سے متعلق جواب طلب

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں سیکریٹری دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ذاتی حثیت میں طلب کرلیا جبکہ فوج میں دہری شہریت کے حامل افراد سے متعلق جواب بھی طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ججز اور سرکاری افسران […]

  • اسد عمر نے ہفتے کے روز چھٹی ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر ہفتے کے روز چھٹی ختم کرنے کی اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں اکثریت کے بعد حکومت سازی کی تیاری کررہی ہے اور وفاقی کابینہ میں اسد عمر کو وزیر خزانہ بنائے جانےکا […]

  • بلوچستان میں حکومت سازی،پی ٹی آئی اور بی اے پی اتحاد پر رضامند ہوگئیں

    وفاق اور بلوچستان میں مشترکہ حکومت سازی،تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی ساتھ چلنے پر آمادہ ہو گئی بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ اتحاد پر رضامندی ظاہر کر دی،پی ٹی آئی اور بی اے پی کے قائدین میں ملاقات آج طے ہوگئی ہے،جس کے لیے […]

  • ’تمام امیدوار نتائج کو تسلیم کریں‘

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوئے ہیں تاہم تمام انتخابی امیدوار نتائج کو تسلیم کریں۔ وفاق دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں […]

  • (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ

    لاہور: تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔ پنجاب میں حکمرانی کے لیے پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کھینچا تانی جاری ہے، تحریک انصاف اتحادیوں کو ساتھ ملانے کے لیے زورلگا رہی ہے اورمسلم لیگ (ن) بھی مطلوبہ ارکان کی تعداد حاصل کرنے کے […]

  • گورنرسندھ کےلیےمضبوط امیدوار سامنےآگیا

    گورنرسندھ کے لیےپی ٹی آئی کےعمران اسماعیل فیورٹ امیدواربن گئے ہیں۔ گورنرسندھ کےعہدےپرمحمد زبیر کےمستعفی ہونےکےبعدعمران اسماعیل کوگورنرسندھ لگائےجانےکا امکان ہے۔محمد زبیر کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔عمران اسماعیل نے صوبائی اسمبلی میں پی پی 111 سے نشست جیتی تھی۔ انھوں نے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کوشکست دی تھی۔ ادھر گورنرخیبرپختونخوا کےلیےارباب شہزاد مضبوط […]

  • ایم کیو ایم نے وفاق میں تحریک انصاف کی حمایت کا معاملہ رابطہ کمیٹی کے سپرد کردیا

    کراچی: وفاق میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیرترین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی حمایت حاصل کرنے کراچی پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات کی تاہم ایم کیو ایم نے حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ […]