خبرنامہ پاکستان

حلقہ اين اے 74 سیالکوٹ، دوبارہ گنتی کے بعد بھی لیگی امیدوار کامیاب

  • سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ 74 میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہونے پر بھی مسلم لیگ ن کے امیدوارعلی زاہد کی کامیابی برقرار رہی۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام عباس نے آراو کی عدالت میں انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا جس کی دوبارہ گنتی سے دونوں امیدواروں کے ووٹ کم ہو […]

  • بلوچستان میں حکومت سازی، بی اے پی اکثریت سے صرف ایک نشست دور

    بلوچستان میں بھی حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ہے، تین آزاد ارکان کی شمولیت، عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور بی این پی عوامی کی حمایت کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی سادہ اکثریت سے صرف ایک نشست دور ہے۔ بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں اے […]

  • الیکشن کمیشن کی 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی منظوری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی۔ امیدواروں کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقوں پر دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی کے ایسے حلقے جہاں دوبارہ […]

  • ایئرلائن حادثوں کے متاثرین کو رقوم کی ادائیگی سے متعلق کیس نمٹ گیا

    سپریم کورٹ نے ایئر بلیواور بھوجا ایئرلائن حادثوں کے متاثرین کو رقوم کی ادائیگی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔ سپریم کورٹ میں ایئربلیوحادثہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے جس کے دوران ایئربلیوانتظامیہ نے متاثرین کی رقوم عدالت میں جمع کروادیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس […]

  • میگاکرپشن اسکینڈل: مشتاق رئیسانی اور خالد لانگو کی ضمانت منظور

    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی 50، 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو نیب حکام نے 6 مئی 2016 کو بد […]

  • سراج الحق نے پارلیمنٹ میں حلف نہ لینے کی فضل الرحمان کی تجویز مسترد کردی

    لاہور: متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر سراج الحق نے پارلیمنٹ سے حلف نہ لینے کی مولانا فضل الرحمان کی تجویز مسترد کردی۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ مخالفت برائے مخالفت کے قائل نہیں، پورے وقار کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھیں گے اور بھرپور اپوزیشن […]

  • (ن) لیگ نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے چوہدری نثار سے رابطہ کرلیا

    لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے چوہدری نثار سے رابطہ کرلیا۔ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مطلوبہ ارکان کی تعداد حاصل ہونے کے دعوے کیے جارہے ہیں تام صورتحال اب تک […]

  • شہبازشریف اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف پمز میں میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں ان کے ہمراہ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی آئے ہیں۔ ذرائع کا کہناہےکہ شہبازشریف نے اسلام آباد آمد سے […]