خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کی سولو فلائٹ کی کوششیں تیز

  • اسلام آباد(ملت آن لائن)پاناما کیس میں وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف جہاں سیاسی طورپر مستحکم ہوئی ہے، وہاں پی ٹی آئی کی جانب سے سولو فلائٹ کیلیے کوششیں تیزکر دی گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں اتحادیوں کو حکومت سے نکالنے، اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار لانے کی کوششوںکو سبوتاژ کرنے، […]

  • چوہدری نثار کی ریسٹورینٹ میں عمران خان سے ملاقات کی تردید

    اسلام آباد(ملت آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی تردید کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ان کی اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ […]

  • ججز کا توہین آمیزکارٹون انٹرنیٹ پراپ لوڈ کرنے والا شخص گرفتار

    راولپنڈی(ملت آن لائن)سپریم کورٹ کے ججز کا توہین آمیز کارٹون سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ راولپنڈی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاناما لیکس کا فیصلہ سنانے والے ججز کا توہین آمیز کارٹون بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم […]

  • بلاول زرداری کا عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والی رہنما عائشہ گلالئی کے عمران خان سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی جانب انکشافات پر افسوس ہے، خواتین کی عزت و غیرت […]

  • شوٹنگ

    این اے 120 لاھورمیں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

    اسلام آباد(ملت آن لائن)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 10 سے 12 اگست […]

  • رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑ دی

    اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ عائشہ نے یہ اعلان اپنے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز احتجاج کرتے رہے لیکن کسی نے ان کی ایک نہیں سنی۔ […]

  • عمران خان وزارت عظمی کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالیں گے

    اسلام آباد(ملت آن لائن)چیرمین تحریک انصاف عمران خان آج پارلیمنٹ نہیں آئیں گے اور وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان […]

  • عجوہ و دیگر کھجوروں کی پیداوار اب پاکستان میں بھی ہوگی

    لاھور(ملت آن لائن)دنیا کی اعلیٰ معیار کی کھجور اور سعودی عرب کی خاص سوغات عجوہ، امبر ، خلاص ، برہی اور مڈجول کی پیداوار اب پاکستان میں بھی ہوگی۔ اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے ایک ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔ فیصل آباد کےایوب زرعی تحقیقاتی ادارے میں تجربوں کی کامیابی کے […]