خبرنامہ پاکستان

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی سیکیورٹی کیلئے نئے لائحہ عمل کی منظوری دیدی

  • اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں اور امیدواروں کی سیکیورٹی کے لیے نئے لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن، وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات اور وزارت قانون سمیت سیکیورٹی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ‎چاروں چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انتخابات کے دوران […]

  • کراچی: تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر فائرنگ، ایک کارکن زخمی

    کراچی کے علاقے قائدآباد میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ قائد آباد میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جس کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن رحمت […]

  • اسلام آباد کے جی نائین بازار میں آگ پر2گھنٹےبعد قابوپالیاگیا،کروڑوں کانقصان

    اسلام آباد کے جی 9 سستا بازار میں آگ لگنےسے کروڑوں کانقصان ہوگیا۔جلنے والی دکانوں میں چمڑے،کپڑے، الیکٹرانکس اور الیکٹریکل مصنوعات کےاسٹالز شامل ہیں۔ پشاور موڑکےقریب جی 9 سستابازار میں دوپہر تقریبا12 بجے آگ لگ گئی۔ آگ نے250کے قریب اسٹالزکولپیٹ میں لےلیا۔ آگ کےشعلے اور سیاہ دھواں کئی کلومیٹردورسے دکھائی دےرہاتھا۔ آگ لگنےکی وجہ فوری […]

  • عمران خان کرپشن کیخلاف جنگ جیت چکے الیکشن بھی وہی جیتیں گے،سردار عتیق

    کوٹلی ۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے پاکستان کی لیڈر شپ میں عمران خان شفاف ترین لیڈر ہیں ۔ عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جیت چکے الیکشن بھی وہی جیتیں گے ۔ بیرسٹر سلطان ہمارے حلیف اور بہترین کشمیری لیڈر […]

  • عام انتخابات: پریزائیڈنگ افسران نتائج بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے

    اسلام آباد: عام انتخابات میں پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے تحت بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے۔ الیکشن کمیشن کے پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجنے کے لیے نادرا کی ٹیمیں آر ٹی ایس ایکٹیویٹ کرنے آج سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کےمطابق پریزائیڈنگ […]

  • پی ٹی آئی کا کالعدم تنظیم کے سابق سربراہ سے انتخابات میں حمایت کیلئے رابطہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-54 سے انتخابات لڑنے والے امیدوار اسد عمر نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی عسکری تنظیم کے سابق سربراہ سے حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرلیا۔ این اے-54 سے مسلم لیگ (ن) کے […]

  • ’مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی صورت میں شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے‘

    مری: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے، تاہم حتمی فیصلہ انتخابی نتائج کے بعد مشاورت سے کیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ سطح پر پارٹی میں […]

  • پاکستان بار کونسل کے وفد کو جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت

    اسلام آباد: پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے 5 رکنی وفد کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ پی بی سی کی ٹیم بطور مبصر نواز شریف سے ملاقات کرکے ان کو حاصل قانونی سہولیات کا براہ راست مشاہدہ […]