خبرنامہ پاکستان

حافظ سعید نظر بندی: دفاع پاکستان کی ملک گیر مظاہروں‌کی کال

  • اسلام آباد (ملت + آئی این پی) چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کونسل کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں‘ وفاقی حکومت نے دینی مدارس اور مذہبی طبقہ کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لئے کئے گئے […]

  • سی پیک، اردو اور چینی زبانیں سیکھنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد (ملت + اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی وجہ سے اردو اور چینی زبانیں سیکھنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ اس بڑے منصوبے میں ہونے والی ریکارڈ سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے وسیع مواقع […]

  • لاہور ہائیکورٹ: انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر جواب طلب

    لاہور (ملت +اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب بار کونسل کے تمام فریقین سے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ممبر پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارحامد خان گروپ […]

  • سی پیک منصوبے: پاکستان میں بے روزگاری کی شرح موجودہ 5.9فیصد سے گھٹ کر3.3فیصد ہوجائے گی

    اسلام آباد (ملت + آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شامل منصوبوں نے مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے شروع کردیئے ہیں،جس کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ یہ 2.32ملین تک پہنچ جائیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق روزگار کے ان مواقعوں کے قیام سے پاکستان کی بے […]

  • عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیوز کا وزیراعظم کے اقدامات کا خیرمقدم

    اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیوز نے ملاقات کی‘ چیف ایگزیکیٹوز نے ملکی معیشت کی بحالی کے لئے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا۔ جمعرات کو وزیراعظم سے عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیوز نے ملاقات کی۔وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں بینٹن آٹوس […]

  • بھارت کا روایتی اور نیوکلیئر ہتھیاروں میں اضافہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے ،پاکستان

    اسلام آباد (ملت + آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل سیز فائر لائن معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے‘ بھارت نے خفیہ نیوکلیئر سٹی تعمیر کیا ہے اور بین البراعظمی میزائل تیار کررہا ہے‘ بھارت کی جانب سے روایتی اور نیوکلیئر ہتھیاروں میں اضافہ پاکستان اور خطے […]

  • فضل الرحمان کشمیر پالیسی پر مشاورت کیلئے سرگرم

    اسلام آباد (ملت + آئی این پی) چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی اور حکومتی اتحادی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کشمیر پالیسی پر آزادکشمیر کی سیاسی قیادت سے مشاورت کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں، 13فروری کو اپنی جماعت کے تحت اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو مدعو […]

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس ، حکم ماننے والوں کے ساتھ ،حکم دینے والوں کو بھی طلب کیا جائے

    اسلام آباد (ملت + آئی این پی )پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ،سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں حکم ماننے والوں کو طلب کر نے کے ساتھ ساتھ حکم دینے والوں کو بھی عدالت طلب کیا جائے، […]