خبرنامہ پاکستان

آج سے مزید بارش اوربرفباری کی پیشگوئی

  • اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے مغربی ہواؤں کا ایک فعال سلسلہ (آج ) جمعہ کے روز سے بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔ اس سلسلے کے زیر اثر بلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر، سندھ میں جمعہ سے ہفتہ کے دوران چند مقامات پر، اسلام […]

  • اقوام متحدہ کیجانب سے مسئلہ کشمیر پر مصالحت کی پیشکش

    نیو یارک: (ملت+اے پی پی) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفنزڈی جورک کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال پر دونوں وزرائے اعظم سے گفتگو کریں گے۔ مصروفیت کے باعث پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا۔ ترجمان نے بتایا ڈاکٹر […]

  • وفاقی حکومت معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے: آصف

    اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کھاد پر سبسڈی واپس لینا ظالمانہ اور غیرانسانی فیصلہ ہے، یہ اقدام غریبوں اور دیہی عوام کے خلاف بھی سازش ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس فیصلے سے زرعی سیکٹر متاثر ہو گا اور دیہی علاقوں میں […]

  • سندھ حکومت کا بعض مدارس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزارت داخلہ نے جوابی خط میں لکھا ہے کہ سندھ حکومت نے مشکوک مدارس کا پتہ دیا، کوئی ثبوت اور نہ کسی قسم کے شواہد۔ مذکورہ مدارس کو مشکوک قرار دیئے جانے کا کوئی جواز دیا گیا نہ سفارش۔ سکھر اور کراچی کی حدود سے باہر واقع مدارس کے نام […]

  • بینظیر قتل کیس: سماعت کرنے والا جج تبدیل

    کراچی: (ملت+اے پی پی) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مارتھ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جج نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو 16 جنوری کو طلب کر رکھا تھا۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو مقدمے کے […]

  • نیب نے کام نہ کرنے کی ٹھان رکھی ہے: سپریم کورٹ

    اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) نیب میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے کام نہ کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے، عدالت نوٹس لیتی ہے تو نیب حرکت میں آتا ہے۔ عدالت کی جانب سے نیب میں موجود فوجی افسران کا معاملہ […]

  • پہاڑوں پر برفباری

    لاہور: (ملت+اے پی پی) پہاڑوں پر برف نے سب کچھ جما دیا۔ ملک کے اکثر علاقے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں۔ گلگت بلتستان کے علاقے گانچھے میں زندگی منجمد ہے۔ پارہ منفی اٹھارہ تک گر چکا ہے۔ دریائے شیوک کا پانی بھی برف بن چکا ہے۔ گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران کالام میں درجہ […]

  • ٹریکٹر ٹرالی کیس؛ شیریں کے وکیل کو مزید وقت مل گیا

    اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے سے متعلق کیس میں عدالت نے شیریں مزاری کے وکیل کو تیاری کے لئے مزید وقت دے دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، عدالتی حکم کے باوجود وزیر […]