خبرنامہ پاکستان

راحیل شریف کی تعیناتی پر تحفظات ہیں، پیر اعجاز

  • لاہور: (ملت+آئی این پی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 39۔مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کی کمانڈ سنبھالنے کی اطلاعات پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ خارجہ پالیسی اور پارلیمنٹ کے غیر جا نبدارانہ رہنے […]

  • سپریم کورٹ کا گھوٹکی میں تین سالہ بچی کو ونی کرنے کانوٹس

    اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) سپریم کورٹ نے گھوٹکی میں تین سالہ بچی کو ونی کرنے پر نوٹس لے لیا‘سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جرگے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے گھوٹکی میں تین سالہ بچی کو ونی کرنے کے معاملے پر نوٹس لے لیا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار […]

  • سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف

    اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ سابق وزیراطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف کے باعث انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی […]

  • بچوں پر تشدد: 50ہزارجرمانہ ،ایک سال قید

    اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے بچوں پر تشدد کی روک تھام کے بل ـ بچوں پر تشدد کے بل 2016 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ بل کو سکولوں کے قواعدو ضوابط میں شامل کیا جائے اور سکولوں کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کیا […]

  • سپریم کورٹ: یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ا شیا کی فہرست طلب

    غیرمعیاری:(ملت+اے پی پی) کوکنگ آئل کی فروخت سے متعلق سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔سپریم کورٹ نے دس روز میں اسٹورز پر دستیاب ا شیا کی فہرست طلب کر لی۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنے ریمارکس دیے کہ عدالت کو صرف کھانے پینے کی اشیا سے واسطہ ہے ۔یوٹیلٹی اسٹور پر فروخت […]

  • عمران سے شاہ محمود اور چودھری سرور کی ملاقات

    اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری سرور اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پانامہ کیس، پارٹی سیاست اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پنجاب میں آئندہ الیکشن کی تیاریوں پر غور کیا گیا اور اس کے […]

  • پاکستان نے ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق اہم کاوشیں کی: تسنیم

    اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم نے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کے وفد کو بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پرامن مقاصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئیں۔ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل نظام سے علاقائی امن اور خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ […]

  • دیانتدار لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے: سراج

    اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں شفاف اور دیانتدار لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں ستر سال سے نافذ ظالمانہ اور اسٹیٹس کو کا نظام ناکام ہو چکا ہے۔ اسلامی انقلاب پاکستان کا […]