خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کے اندرونی حالات خراب

  • لاہور:(ملت+اے پی پی) سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندرونی حالات اچھے نہیں ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے بھی ظاہر ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں کسی بحران کا شکار ہے۔ عمران خان کے آبائی حلقے میانوالی میں بھی ڈسٹرکٹ چیئرمین الیکشن ہار گئے۔ فیصل آباد میں تحریک […]

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان؛ محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے […]

  • جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، چیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی […]

  • وطن واپسی کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کروں گا، پرویز

    لندن/اسلام آباد:(ملت+ات پی پی) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان واپس آنے کا فیصلہ سیاسی صورتحال دیکھ کر کروں گا، بینظیر قتل کیس میں عدالت نے طلب کیا تو ضرور جاؤں گا مگر دیکھنا ہوگا کہ بینظیر قتل سے کس کو فائدہ ہوا، ای سی ایل سے اچانک نام نکلنے پر […]

  • پاکستان نے بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت کو حتمی شکل دے دی

    اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) دفتر خارجہ نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام ترثبوت پر ڈوزیئر تشکیل دے دیا جسے جلد اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی مداخلت کے تمام تر ثبوت حاصل کرلیے ہیں اور اس پر ڈوزیئر تشکیل دے دیا ہے، ڈوزیئر میں سی پیک کی […]

  • چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی شیلنگ

    راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق، بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر آج پھر بلااشتعال فائرنگ فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ فائرنگ شام 4 بج کر 40 منٹ سے 5 بج کر 40 منٹ تک جاری رہی۔ پاک فوج […]

  • پی ٹی آئی کا نوابشاہ اور لاڑکانہ کے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ

    لاہور: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے مقابلے میں نواب شاہ اور لاڑکانہ میں امیدوار اتارے گی، اس فیصلے کی عمران خان نے منظوری دیدی ہے۔ عارف علوی نے بتایا کہ امیدوار کھڑا کرنے کے بعد دوسری […]

  • پہلے کرکٹر کو تھکنے دیں ابھی وقت ہے: آصف

    نوابشاہ: (ملت+اے پی پی) الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں جانے کے اعلان کے ساتھ ہی آصف علی زرداری متحرک ہو گئے۔ نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ضلعی قیادت کے اجلاس میں انتخابی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی۔ سابق صدر کو علاقے میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ […]