خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ: ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  • اسلام آباد (ملت + آئی این پی) بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی جانب سے کارروائی میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اسلام آباد میں بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 633 کے ذریعے دوحا جانے والے مسافر کے سامان […]

  • قومی اسمبلی: سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

    اسلام آباد (ملت + اے پی پی) قومی اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے کہا کہ 16 دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک سکول پشاور میں 140 بچے اور اساتذہ شہید ہوئے تھے […]

  • دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر 2017ء میں کام شروع کیا جائے گا: عابد

    اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین کوشش ہے کہ سستی بجلی پیدا کی جائے‘ اس سلسلے میں عملی طور پر حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے پیشرفت کی ہے‘ اس منصوبے پر 2017ء میں […]

  • سی پیک: آئندہ دو سال کے دوران 23 لاکھ 20ہزار افراد کو روزگار ملے گا

    اسلام آباد (ملت + اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے آغاز سے آئندہ دو سال کے دوران 23لاکھ 20ہزار افراد کو روزگار ملے گا جس سے بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں معاونت حاصل ہوگی۔ چیف اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا ہے کہ سال 2017-18ء کے دوران […]

  • آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا

    اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم […]

  • جنید جمشید دارالعلوم کراچی میں سپرد خاک

    کراچی:(ملت+اے پی پی) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کے جسد خاکی کو دارالعلوم کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی کے قبرستان […]

  • استعفیٰ دیا تو حکومت کیسے چلے گی؟جاوید ہاشمی

    سینئر سیاست دان:(ملت+اے پی پی) مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نےاستعفیٰ دے دیا تو حکومت کیسے چلے گی دوسرے دن ہی الیکشن کرانے پڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار روم میں خطاب کے دوران کیا۔جاوید ہاشمی کا […]

  • کراچی میں جنید جمشید نماز جنازہ ادا کردی گئی

    کراچی:(ملت+اے پی پی) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی میں ادا کر دی گئی ہے۔ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی سے متصل گراؤنڈ میں ادا کر […]