خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف نے ایک ہی خاندان میں تین ٹکٹ جاری کردیے

  • پاکستانی سیاست میں تبدیلی کی بات کرنے والی پاکستان تحریک انصاف نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ٹکٹ جاری کردیے۔ پی کے 40 میں اکبر ایوب خان ترین، پی کے 41 میں ارشد ایوب خان ترین اور این اے 17 ہری پور سے عمر ایوب خان ترین […]

  • عمران خان کا شمالی وزیرستان کا جلسہ منسوخ

    تحریک انصاف نے یکم جولائی کو شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں ہونے والا جسلہ منسوخ کردیا ہے۔ پارٹی کے مقامی رہنما مطیع اللہ خان نے کہا ہے کہ یکم یکم جولائی کوجسلہ منسوخی کا فیصلہ کرفیو کے باعث کیا گیا۔ یاد رہے کہ رزمک جلسہ میں عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش

    کراچی: سپر ہائی اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات سے ہفتے تک بارش کا امکان ظاہر کیاہے جس کے تحت شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کراچی میں سپرہائی وے، اس سے متصل علاقوں […]

  • ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث 3 نائجیرین شہری گرفتار

    راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم ونگ نے فیس بک اور ای میلز کے ذریعے آن لائن فراڈ کرنے والے 3 نائجیرین شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید شاہد حسن نے پریس کانفرنس کے دوران ملزمان کے دھوکا دہی کے طریقہ […]

  • بلوچستان،وزیرستان سے 5 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت سبی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع سبی […]

  • خیبر پختونخوا، مجلس عمل نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

    متحدہ مجلس عمل نے خیبر پختونخواسے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام دیر اپر، دیر لوئر اور جماعت اسلامی جنوبی اضلاع سے آوٹ ہوگئی ہے جبکہ ٹکٹوں کی اکثریت جے یو آئی لے اڑی ہے۔ خیبر پختونخوا کے قومی اسمبلی کے انتالیس حلقوں میں 28 پر جے […]

  • نوابشاہ میں رینجرز کی کارروائی، پیپلز پارٹی رہنما اسماعیل ڈاہری گرفتار

    نوابشاہ: صوبہ سندھ کے شہرنوابشاہ مں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نوابشاہ کےعلاقے دولت پورمیں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری کو گرفتارکیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل […]

  • مراد علی شاہ، خورشید شاہ اور ناصر شاہ کو ووٹرز کے غصے کا سامنا

    پیپلزپارٹی کےرہنماؤں کو ووٹروں کے غصے کا سامنا ہے اور ووٹروں نے خورشید شاہ، مراد علی شاہ سمیت ناصر شاہ کو بھی گھیر لیا جس پر انہیں جان چھڑانا پڑگئی۔ عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابی مہم کےسلسلےمیں اپنے اپنےحلقوں کا دورہ کررہے ہیں لیکن اس بار بعض سیاسی […]